Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वे धरती में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ जो उन से पहले गुज़र चुके हैं? अल्लाह ने उन्हें तहस-नहस कर दिया और इनकार करने वालों के लिए ऐसे ही मामले होने हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاوہ زمین میں چلتے نہیں کہ وہ دیکھیں ان سے پہلوں کا انجام کیاہوا؟اﷲ تعالیٰ نے ان پر تباہی ڈال دی اورکافروں کے لیے بھی اس جیسی (تباہی) ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوچکا ہے ان لوگوں کا ، جو ان سے پہلے گذرے ہیں؟ اللہ نے ان کو پامال کر چھوڑا اور ان کافروں کے سامنے بھی انہی کی مثالیں آنی ہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں کہ دیکھتے کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے اللہ نے ان کو ہلاک کر دیا اور ان کافروں کیلئے بھی ایسے ہی انجام ہیں ۔

By Moudoodi

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہ تھے کہ ان لوگوں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟ اللہ نے ان کا سب کچھ ان پر الٹ دیا ، اور ایسے نتائج ان کافروں کے لیے مقدر ہیں15 ۔

By Mufti Naeem

کیا بھلا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ دیکھیں کہ جو لوگ ان سے پہلے ( موجود ) تھے ان کا کیا انجام ہوا ، اللہ ( تعالیٰ ) نے ان پر تباہی ڈال دی ، اور کافروں کے لیے ایسی ہی ( تباہی مقدر ) ہے

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے گذرے ہیں؟ اللہ نے ان پر تباہی ڈالی ، اور کافروں کے لیے اسی جیسے انجام مقدر ہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا وہ زمین میں چل پھرکردیکھتے نہیں کہ جو لوگ ان سے پہلے گزرچکے ہیں ان کا کیا انجام ہوا؟اللہ نے انہیں تہس نہس کردیااور کافروں کے لئے ایسی ہی ( سزائیں ) ہوتی ہیں

By Kanzul Eman

تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا ( ف۲۲ ) کیسا انجام ہوا ، اللہ نے ان پر تباہی ڈالی ( ف۲۳ ) اور ان کافروں کے لیے بھی ویسی کتنی ہی ہیں ( ف۲٤ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے زمین میں سفر و سیاحت نہیں کی کہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے ۔ اﷲ نے ان پر ہلاکت و بربادی ڈال دی ۔ اور کافروں کے لئے اسی طرح کی بہت سی ہلاکتیں ہیں