सुनो! यह तुम्ही लोग हो कि तुम्हें आमंत्रण दिया जा रहा है कि "अल्लाह के मार्ग में ख़र्च करो।" फिर तुम में कुछ लोग हैं जो कंजूसी करते हैं। हालाँकि जो कंजूसी करता है वह वास्तव में अपने आप ही से कंजूसी करता है। अल्लाह तो निस्पृह है, तुम्हीं मुहताज हो। और यदि तुम फिर जाओ तो वह तुम्हारी जगह अन्य लोगों को ले आएगा; फिर वे तुम जैसे न होंगे
سنوتم وہ لوگ ہو کہ تمہیں بلایاجاتاہے تاکہ تم اﷲ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کروتوتم میں سے بعض لوگ بخل کرتے ہیں اورجوبخل کرتاہے بس وہ اپنے آپ ہی سے بخل کرتاہے اوراﷲ تعالیٰ غنی ہے اورتم محتاج ہواور اگرتم منہ موڑو گے تووہ تمہارے علاوہ کسی دوسری قوم کوبدل لائے گاپھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے۔
آگاہ! تم وہ لوگ ہو کہ تمہیں اللہ کی راہ میں خرچ کی دعوت دی جاتی ہے تو تم میں ایسے لوگ بھی ہیں ، جو بخیلی کرتے ہیں اور جو بخیلی کرتا ہے تو وہ یاد رکھے کہ وہ اپنے ہی سے بخیلی کرتا ہے اور اللہ بالکل بے نیاز ہے اور تم محتاج ہو اور اگر تم روگردانی کرو گے تو اللہ تمہاری جگہ دوسروں کو لائے گا ، پھر وہ تمہاری طرح نہ ہوں گے ۔
ہاں تم ہی ایسے لوگ ہو کہ تمہیں دعوت دی جاتی ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو تو تم میں سے کچھ لوگ بُخل کرنے لگتے ہیں اور جو بُخل کرتا ہے وہ ( دراصل ) اپنے ہی نفس سے بُخل کرتا ہے اور اللہ بےنیاز ہے البتہ تم ( اس کے ) محتاج ہو اور اگر تم رُوگردانی کروگے تو وہ تمہاری جگہ دوسری قوم کولے آئے گا پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے ۔
دیکھو ، تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو ۔ اس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل کر رہے ہیں ، حالانکہ جو بخل کرتا ہے وہ درحقیقت اپنے آپ ہی سے بخل کر رہا ہے ۔ اللہ تو غنی ہے ، تم ہی اس کے محتاج ہو ۔ اگر تم منہ موڑو گے تو اللہ تمہاری جگہ کسی اور قوم کو لے آئے گا اور وہ تم جیسے نہ ہوں گے ۔
ہاں! تم تو وہ لوگ ہو کہ جب تمہیں دعوت دی جاتی ہے کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں خرچ کرو تو تم میں سے بعض لوگ بخل کرتے ہیں اور جو بخل کرتا ہے وہ ( اصل میں ) اپنی ہی جان کے لیے بخل کرتا ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) تو غنی ہے اور تم لوگ محتاج ہو اور اگر تم لوگ منہ پھیروگے ( تو ) وہ تمہاری جگہ دوسری قوم کو قائم مقام بنادے گا ، پھر وہ تم لوگوں کی طرح نہیں ہوں گے
دیکھو ! تم ایسے ہو کہ تمہیں اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے کچھ لوگ ہیں جو بخل سے کام لیتے ہیں ، اور جو شخص بھی بخل کرتا ہے وہ خود اپنے آپ ہی سے بخل کرتا ہے ۔ ( ١٦ ) اور اللہ بے نیاز ہے ، اور تم ہو جو محتاج ہو ۔ اور اگر تم منہ موڑو گے تو وہ تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کردے گا ، پھر وہ تم جیسے نہیں ہوں گے ۔
سنو!تم وہ لوگ ہوجنہیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے کہاجاتا ہے ، توتم میں سے بعض کنجوسی کرنے لگتا ہے حالانکہ جو کنجوسی کرتا ہے وہ اپنے آپ ہی سے کنجوسی کرتا ہے اور اللہ توغنی ہے اور تم ہی اس کے محتاج ہواوراگرتم نہ مانو گے تواللہ تمہاری جگہ دوسرے لوگ لے آئیگا جو تم جیسے نہ ہوں گے
ہاں ہاں یہ جو تم ہو بلائے جاتے ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرو ( ف۹۵ ) تو تم میں کوئی بخل کرتا ہے اور جو بخل کرے ( ف۹٦ ) وہ اپنی ہی جان پر بخل کرتا ہے اور اللہ بےنیاز ہے ( ف۹۷ ) اور تم سب محتاج ( ف۹۸ ) اور اگر تم منہ پھیرو ( ف۹۸ ) تو وہ تمہارے سوا اور لوگ بدل لے گا پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے ( ف۱۰۰ )
یاد رکھو! تم وہ لوگ ہو جنہیں اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے تو تم میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو بُخل کرتے ہیں ، اور جو کوئی بھی بُخل کرتا ہے وہ محض اپنی جان ہی سے بخل کرتا ہے ، اور اﷲ بے نیاز ہے اور تم ( سب ) محتاج ہو ، اور اگر تم ( حکمِ الٰہی سے ) رُوگردانی کرو گے تو وہ تمہاری جگہ بدل کر دوسری قوم کو لے آئے گا پھر وہ تمہارے جیسے نہ ہوں گے