Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

न अन्धे के लिए कोई हरज है, न लँगडे के लिए कोई हरज है और न बीमार के लिए कोई हरज है। जो भी अल्लाह और उस के रसूल की आज्ञा का पालन करेगा, उसे वह ऐसे बाग़ों में दाख़िल करेगा, जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी, किन्तु जो मुँह फेरेगा उसे वह दुखद यातना देगा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

نہ اندھے پر کوئی تنگی ہے اورنہ لنگڑے پر کوئی تنگی ہے اورنہ بیمارپرکوئی تنگی ہے اورجوشخص اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول کی اطاعت کرے گاتوﷲتعالیٰ اُس کو باغوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور جو منہ موڑے گااُسے وہ دردناک عذاب دے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

نہ نابینا پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہجے اور نہ مریض پر کوئی گناہ ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتا رہے گا ، اللہ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی اور جو رو گردانی کرے گا تو اللہ اس کو ایک دردناک عذاب دے گا ۔

By Hussain Najfi

اندھے پر کوئی مضائقہ نہیں ہے اورنہ ہی لنگڑے پر کوئی حرج ہے اور نہ مریض پر کوئی گناہ اور جو خدا اور رسول ( ص ) کی اطاعت کرے گا ۔ تو اللہ اسے ان بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں رواں دواں ہیں اور جو رُوگردانی کرے گا تو اسے دردناک عذاب دے گا ۔

By Moudoodi

اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں 31 ۔ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، اور جو منہ پھیرے گا اسے وہ درد ناک عذاب دے گا ۔

By Mufti Naeem

نابینا پر ( جنگ میں شریک نہ ہونے پر ) کوئی گناہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ مریض پر کوئی گناہ ہے اور جس نے اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کی اللہ ( تعالیٰ ) اسے ایسی جنتوں میں داخل فرمائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور جو منہ پھیرے گا اللہ ( تعالیٰ ) اسے دردناک عذاب دیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اندھے آدمی پر ( جہاد نہ کرنے کا ) کوئی گناہ نہیں ہے ، نہ لنگڑے آدمی پر کوئی گناہ ہے ، اور نہ بیمار آدمی پر گناہ ہے ۔ اور جو شخص بھی اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانے ، اللہ اس کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ اور جو کوئی منہ موڑے گا ، اسے دردناک عذاب دے گا ۔

By Noor ul Amin

کوئی اندھایالنگڑا یابیمار ( اگرجہادمیں شامل نہ ہوتواس ) پرکوئی تنگی نہیں اورجو اللہ اور اس کے رسول کاحکم مان لے اللہ اسے ایسے باغات میں داخل کرے گاجن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اورجو سرتابی کرے اللہ اسے دردناک عذاب دے گا

By Kanzul Eman

اندھے پر تنگی نہیں ( ف٤۱ ) اور نہ لنگڑے پر مضائقہ اور نہ بیمار پر مواخذہ ( ف٤۲ ) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اللہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں اور جو پھر جائے گا ( ف٤۳ ) اسے دردناک عذاب فرمائے گا ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( جہاد سے رہ جانے میں ) نہ اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ ( ہی ) بیمار پر کوئی گناہ ہے ، اور جو شخص اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرے گا وہ اسے بہشتوں میں داخل فرما دے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہوں گی ، اور جو شخص ( اطاعت سے ) منہ پھیرے گا وہ اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کردے گا