Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पीछे रह जाने वाले बद्‌दूओं से कहना, "शीघ्र ही तुम्हें ऐसे लोगों की ओर बुलाया जाएगा जो बड़े युद्धवीर हैं कि तुम उन से लड़ो या वे आज्ञाकारी हो जाएँ। तो यदि तुम आज्ञाकारी हो जाएँ। तो यदि तुम आज्ञापालन करोगे तो अल्लाह तुम्हें अच्छा बदला प्रदान करेगा। किन्तु यदि तुम फिर गए, जैसे पहले फिर गए थे, तो वह तुम्हें दुखद यातना देगा।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ پیچھے رہ جانے والے دیہاتیوں سے کہہ دو عنقریب تمہیں ایک انتہائی سخت جنگجوقوم کی طرف بلایاجائے گا،تم اُن سے جنگ کروگے یاوہ اسلام لائیں گے پھراگرتم اطاعت کرو گے توﷲتعالیٰ تمہیں اچھااجردے گااوراگرتم منہ موڑوگے جیساکہ تم اس سے پہلے منہ موڑ گئے تھے تو اﷲ تعالیٰ تمہیں عذاب دے گا،دردناک عذاب ۔

By Amin Ahsan Islahi

اہل بدو میں سے ان پیچھے چھوڑے ہوئے لوگوں سے کہہ دو کہ عنقریب تم لوگ ایک طاقتور حریف سے لڑنے کیلئے بلائے جاؤ گے ۔ تم کو ان سے جنگ جاری رکھنی ہوگی ، یا وہ اسلام لائیں گے ۔ تو اگر تم نے اس حکم کی اطاعت کی تو اللہ تم کو ایک اچھا اجر دے گا اور اگر تم نے منہ موڑا ، جیسا کہ تم نے پہلے منہ موڑا ، تو وہ تم کو ایک دردناک عذاب دے گا ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) ان پیچھے والے صحرائی عربوں سے کہیے! عنقریب تمہیں ایک سخت جنگجو قوم کے خلاف جہاد کیلئے بلایا جائے گا تم ان سے لڑوگےیا وہ اسلام لائیں گے پس اگر تم نے اطاعت کی تو اللہ تمہیں بہت اچھا اجر عطا کرے گا ۔ اور اگر تم نے اسی طرح منہ موڑا جس طرح پہلے منہ موڑا تھا تو وہ تمہیں ( دردناک ) عذاب دے گا ۔

By Moudoodi

ان پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلائے جاؤ گے جو بڑے زور آور ہیں ۔ تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے30 ۔ اس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا ، اور اگر تم پھر اسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو درد ناک سزا دے گا ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ پیچھے رہ جانے والے ( ان ) دیہاتیوں سے فرمادیجیے: عنقریب تمہیں ایک سخت ترین جنگجو قوم کی طرف بلایا جائے گا کہ تم ان سے قتال کرو یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئیں ، پس اگر تم اطاعت کروے گے تو اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں بہترین اجر عطا فرمائیں گے اور اگر تم منہ پھیرو گے جس طرح تم نے پہلے روگردانی کی تھی ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں دردناک عذاب دیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان پیچھے رہنے والے دیہاتیوں سے کہہ دینا کہ : عنقریب تمہیں ایسے لوگوں کے پاس ( لڑنے کے لیے ) بلایا جائے گا جو بڑے سخت جنگجو ہوں گے ، کہ یا تو ان سے لڑتے رہو ، یا وہ اطاعت قبول کرلیں ۔ ( ١٤ ) اس وقت اگر تم ( جہاد کے اس حکم کی ) اطاعت کرو گے تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا ، اور اگر تم منہ موڑو گے جیسا کہ تم نے پہلے منہ موڑا تھا تو اللہ تمہیں دردناک عذاب دے گا ۔

By Noor ul Amin

( اے نبیؐ ) آ پ ( ان دیہاتیوں سے ) جو ( جہادمیں ) جانے سے پیچھے رہ گئے تھے ، کہہ دیجیے کہ عنقریب تمہیں ایک سخت جنگجو قوم کی طرف ( مقابلہ کے لئے ) بلایا جائے گا تمہیں ان سے لڑنا ہوگایاوہ مطیع ہوجائینگے اگرتم حکم مان لوگے تو اللہ تمہیں اچھا ا جر دے گا اور اگرتم پھر گئے!جیسے پہلے ( حدیبیہ جاتے وقت ) پھرگئے تھے تواللہ تمہیں دردناک عذاب دے گا

By Kanzul Eman

ان پیچھے رہ گئے ہوئے گنواروں سے فرماؤ ( ف۳۷ ) عنقریب تم ایک سخت لڑائی والی قوم کی طرف بلائے جاؤ گے ( ف۳۸ ) کہ ان سے لڑو یا وہ مسلمان ہوجائیں ، پھر اگر تم فرمان مانو گے اللہ تمہیں اچھا ثواب دے گا ، اور اگر پھر گے جیسے پہلے پھر گئے تو تمھیں درد ناک عذاب دے گا ،

By Tahir ul Qadri

آپ دیہاتیوں میں سے پیچھے رہ جانے والوں سے فرما دیں کہ تم عنقریب ایک سخت جنگ جو قوم ( سے جہاد ) کی طرف بلائے جاؤ گے تم ان سے جنگ کرتے رہو گے یا وہ مسلمان ہو جائیں گے ، سو اگر تم حکم مان لوگے تو اﷲ تمہیں بہترین اجر عطا فرمائے گا ۔ اور اگر تم رُوگردانی کرو گے جیسے تم نے پہلے رُوگردانی کی تھی تو وہ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا کر دے گا