ताकि वह मोमिन पुरुषों और मोमिन स्त्रियों को ऐसे बाग़ों में दाख़िल करे जिन के नीचे नहरें बहती होंगी कि वे उन में सदैव रहें और उन से उन की बुराईयाँ दूर कर दे - यह अल्लाह के यहाँ बड़ी सफलता है। -
تاکہ وہ مومن مردوں اورمومن عورتوں کو باغوں میں داخل کرے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں،ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور وہ اُن کی برائیاں اُن سے دورکردے اور ہمیشہ ہی سےا ﷲتعالیٰ کے نزدیک بہت بڑی کامیابی ہے۔
تاکہ اللہ مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ایسے باغوں میں داخل کرے ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے اور تاکہ ان سے ان کے گناہوں کو جھاڑ دے اور اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی یہی ہے ۔
۔ ( یہ اس لئے ہے ) تاکہ وہ مؤمن مَردوں اور مؤمن عورتوں کو ایسے بہشتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں رواں دواں ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ ان کی برائیاں ان سے دور کر دے ( ان کا کفارہ کر دے ) اور یہ اللہ کے نزدیک بڑی کامیابی ہے ۔
۔ ( اس نے یہ کام اس لیے کیا ہے ) تاکہ مومن مردوں اور عورتوں 9کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور ان کی برائیاں ان سے دور کر دے10 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تاکہ وہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ایسے باغات میں داخل فرمائیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ان سے ان کے گناہوں کو مٹاڈالے ، اور یہ اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک بڑی کامیابی ہے
تاکہ وہ مومن مردوں اور عورتوں کو ایسے باغات میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جہاں وہ ہمیشہ بسے رہیں گے ، اور ان کی برائیوں کو ان سے دور کردے ، اور اللہ کے نزدیک یہ بڑی زبردست کامیابی ہے ۔
تاکہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے باغات میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور تاکہ وہ ان کے گناہوں کو معاف کردے اور اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے
تاکہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور انکی برائیاں ان سے اتار دے ، اور یہ اللہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے ،
۔ ( یہ سب نعمتیں اس لئے جمع کی ہیں ) تاکہ وہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بہشتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ( وہ ) ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ اور ( مزید یہ کہ ) وہ ان کی لغزشوں کو ( بھی ) ان سے دور کر دے ( جیسے اس نے ان کی خطائیں معاف کی ہیں ) ۔ اور یہ اﷲ کے نزدیک ( مومنوں کی ) بہت بڑی کامیابی ہے