Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वहीं है जिस ने ईमान वालों के दिलों में सकीना (प्रशान्ति) उतारी, ताकि अपने ईमान के साथ वे और ईमान की अभिवृद्धि करें - आकाशों और धरती की सभी सेनाएँ अल्लाह ही की है, और अल्लाह सर्वज्ञ, तत्वदर्शी है। -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل کی تاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ ایمان میں اور بڑھ جائیں۔اوراللہ تعالیٰ کے ہیں آسمانوں اورزمین کے لشکراوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے مؤمنوں کے دلوں پر طمانیت نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان میں مزید ایمان کا افزونی ہو اور آسمانوں اور زمین کی تمام فوجیں اللہ ہی کی ہیں اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے اہلِ ایمان کے دلوں میں سکون و اطمینان اتارا تاکہ وہ اپنے ( پہلے ) ایمان کے ساتھ ایمان میں اور بڑھ جائیں اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی6 تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں 7 ۔ زمین اور آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے8 ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں سکینہ نازل فرمائی تاکہ ان کے ( موجودہ ) ایمان کے ساتھ ان کے ایمان میں مزید اضافہ فرمادے اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) بڑے علم اور بڑی حکمت والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے ایمان والوں کے د لوں میں سکینت اتار دی ، ( ٤ ) تاکہ ان کے ایمان میں مزید ایمان کا اضافہ ہو ۔ اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں ، اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

By Noor ul Amin

وہی توہے جس نے مومنوں کے دلوں میں اطمینان ڈال دیاتاکہ وہ اپنے ایمان کے ساتھ مزیدایمان کا اضافہ کرلیں اور زمین وآسمان کے سب لشکراللہ ہی کے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان اتارا تاکہ انہیں یقین پر یقین بڑھے ( ف۷ ) اور اللہ ہی کی ملک ہیں تمام لشکر آسمانوں اور زمین کے ( ف۸ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ( ف۹ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں تسکین نازل فرمائی تاکہ ان کے ایمان پر مزید ایمان کا اضافہ ہو ( یعنی علم الیقین ، عین الیقین میں بدل جائے ) ، اور آسمانوں اور زمین کے سارے لشکر اﷲ ہی کے لئے ہیں ، اور اﷲ خوب جاننے والا ، بڑی حکمت والا ہے