Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कपटाचारी पुरुषों और कपटाचारी स्त्रियों और बहुदेववादी पुरुषों और बहुदेववादी स्त्रियों को, जो अल्लाह के बारे में बुरा गुमान रखते हैं, यातना दे। उन्हीं पर बुराई की गर्दिश है। उन पर अल्लाह का क्रोध हुआ और उस ने उन पर लानत की, और उस ने उन के लिए जहन्नम तैयार कर रखा है, और वह अत्यन्त बुरा ठिकाना है!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورتاکہ اﷲ تعالیٰ ان منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے جواﷲ تعالیٰ کے بارے میں گمان رکھنے والے ہیں، بُرا گمان،بُرائی کا چکردراصل اُن ہی پرہے اور اُن پراﷲ تعالیٰ غصے ہوااوراُس نے اُن پر لعنت کی اوراُن کے لیے جہنم تیارکر دی ہے اوربہت ہی بُراوہ ٹھکانہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تاکہ اللہ سزا دے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو ، جو اللہ کے باب میں برے گمان کرتے رہے ۔ برائی کی گردش انہی پر ہے اور ان پر اللہ کا غضب ہوا اور ان پر اس نے لعنت کی اور ان کیلئے اس نے جہنم تیار کر رکھی ہے اور وہ نہایت بُرا ٹھکانا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور تاکہ وہ ( اللہ ) منافق مَردوں اور منافق عورتوں ، مشرک مَردوں اور مشرک عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے بارے میں برے گمان کرتے ہیں برائی کی گردش انہی پر ہے اللہ ان پر غضبناک ہے اور ان پر لعنت کی ہے اور ان کیلئے جہنم تیار کر رکھی ہے اور وہ بہت برا انجام ہے ۔

By Moudoodi

اور ان منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق برے گمان رکھتے ہیں11 ۔ برائی کے پھیر میں وہ خود ہی آ گۓ12 ، اللہ کا غضب ان پر ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لیے جہنم مہیا کر دی جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو اللہ ( تعالیٰ ) پر بُرے گمان کرنے والے ہیں عذاب دیں ، ان ہی پر ہے برائی کا چکر ، اور اللہ ( تعالیٰ ) ان پر غصے ہوئے اور ان پر لعنت فرمائی اور ان کے لیے جہنم تیار فرمائی اور جو بہت برا ٹھکانہ ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور تاکہ ان منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے جو اللہ کے ساتھ بدگمانیاں رکھتے ہیں ، برائی کا پھر انہی پر پڑا ہوا ہے ، ( ٥ ) اور اللہ ان سے ناراض ہے اس نے ان کو اپنی رحمت سے دور کردیا ہے ، اور ان کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دےجو اللہ کے بارے میں بدگمانی رکھتے ہیں ، مصیبت لوٹ کر انہی پر آنے والی ہے اور اللہ ان سے غضب ناک ہوگیا ہے اور اس نے ان پر لعنت بھیج دی ہے اور ان کے لئے جہنم کو تیارکررکھا ہے ، جوبہت براٹھکانہ ہے

By Kanzul Eman

اور عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو اللہ پر گمان رکھتے ہیں ( ف۱۰ ) انہیں پر ہے بری گردش ( ف۱۱ ) اور اللہ نے ان پر غضب فرمایا اور انہیں لعنت کی اور ان کے لیے جہنم تیار فرمایا ، اور وہ کیا ہی برا انجام ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ( اس لئے بھی کہ ان ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے جو اﷲ کے ساتھ بُری بدگمانیاں رکھتے ہیں ، انہی پر بُری گردش ( مقرر ) ہے ، اور ان پر اﷲ نے غضب فرمایا اور ان پر لعنت فرمائی اور ان کے لئے دوزخ تیار کی ، اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے