आकाशों और धरती की सब सेनाएँ अल्लाह ही की है। अल्लाह प्रभुत्वशाली, अत्यन्त तत्वदर्शी है
اور آسمانوں اور زمین کے لشکرا ﷲتعالیٰ ہی کے ہیں اورا ﷲتعالیٰ ہمیشہ ہی سے سب پر غالب ، کمال حکمت والا ہے۔
اور اللہ ہی کی ہیں آسمانوں اور زمین کی فوجیں اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں اور خدا ( سب پر ) غالب اور بڑا حکمت والا ہے ۔
زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے13 ۔
اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) زبردست ( اور ) حکمت والے ہیں
اور آسمانوں اور زمین کے تمام لشکر اللہ ہی کے ہیں ، اور اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
اور زمین وآسمان کے تمام لشکراللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہرچیزپرغالب اور حکمت والا ہے
اور اللہ ہی کی ملک ہیں آسمانوں اور زمین کے سب لشکر ، اور اللہ عزت و حکمت والا ہے ،
اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اﷲ ہی کے لئے ہیں ، اور اﷲ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے