निश्चय ही हम ने तुम्हें गवाही देने वाला और शुभ सूचना देने वाला और सचेतकर्त्ता बनाकर भेजा,
یقیناہم نے آپ کو گواہی دینے والااوربشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجاہے۔
بیشک ہم نے تم کو گواہی دینے والا ، خوشخبری پہنچانے والا اور آگاہ کردینے والا بنا کر بھیجا ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) بےشک ہم نے آپ ( ص ) کو گواہ بنا کر اور بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔
اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا14 ، بشارت دینے والا اور خبر دار کر دینے والا15 بنا کر بھیجا ہے
۔ ( اے محبوب ﷺ ) بیشک ہم نے آپ کو گواہ اور خوشخبری دینے اور ڈر سنانے والا بناکر بھیجا ۔
۔ ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں گواہی دینے والا ، خوشخبری دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے ۔
( اے نبیؐ ) ہم نے آپ کو گواہی دینے والا ، خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے
بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر و ناظر ( ف۱۲ ) اور خوشی اور ڈر سناتا ( ف۱۳ )
بیشک ہم نے آپ کو ( روزِ قیامت گواہی دینے کے لئے اعمال و احوالِ امت کا ) مشاہدہ فرمانے والا اور خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے