Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि तुम अल्लाह और उस के रसूल पर ईमान लाओ, उसे सहायता पहुँचाओ और उस का आदर करो, और प्रातःकाल और संध्या समय उस की तसबीह करते रहो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ تم سب اﷲ تعالیٰ اوراُس کے رسول پر ایمان لاؤاور اُس کی مدد کرو اور اُس کی تعظیم کرو اورصبح وشام اﷲ تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہو۔

By Amin Ahsan Islahi

تاکہ ( لوگو! ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، رسول کی مدد اور اس کی توقیر کرو اور اللہ کی تسبیح کرو صبح وشام!

By Hussain Najfi

تاکہ تم لوگ اللہ پر اور اس کے رسول ( ص ) پر ایمان لاؤ اور رسول ( ص ) کی مدد کرو اور اس کی تعظیم و توقیر کرو اورصبح و شام اس ( اللہ ) کی تسبیح کرو ۔

By Moudoodi

تاکہ اے لوگو ، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو ، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو16 ۔

By Mufti Naeem

تاکہ ( اے انسانو! ) تم لوگ اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر اور تاکہ تم اس کی مدد و نصرت کرو اور تاکہ ان کی عزت و تعظیم کرو اور تاکہ تم صبح و شام اللہ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرو

By Mufti Taqi Usmani

تاکہ ( اے لوگو ) تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ ، اور اس کی مدد کرو ، اور اس کی تعظیم کرو ، اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

مومنو! تاکہ تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائو اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور صبح و شام اللہ کی تسبیح کرو

By Kanzul Eman

تاکہ اے لوگو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بولو ( ف۱٤ )

By Tahir ul Qadri

تاکہ ( اے لوگو! ) تم اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور ان ( کے دین ) کی مدد کرو اور ان کی بے حد تعظیم و تکریم کرو ، اور ( ساتھ ) اﷲ کی صبح و شام تسبیح کرو