Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(ऐ नबी) वे लोग जो तुम से बैअत करते हैं वे तो वास्तव में अल्लाह ही से बैअत करते हैं। उन के हाथों के ऊपर अल्लाह का हाथ होता है। फिर जिस किसी ने वचन भंग किया तो वह वचन भंग करके उस का बवाल अपने ही सिर लेता है, किन्तु जिस ने उस प्रतिज्ञा को पूरा किया जो उस ने अल्लाह से की है तो उसे वह बड़ा बदला प्रदान करेगा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ وہ لوگ جوتم سے بیعت کررہے ہیں،درحقیقت وہ اﷲ تعالیٰ سے بیعت کررہے ہیں، اُن کے ہاتھوں پراﷲ تعالیٰ کاہاتھ ہے،چنانچہ جس نے عہدتوڑاتووہ اپنے نفس کے خلاف ہی توڑے گا اورجو پوراکرے گا اس عہدکوجواُس نے اﷲ تعالیٰ سے کیا ہے توبہت جلد اﷲ تعالیٰ اُس کواجرعظیم عطا فرمائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں ، وہ درحقیقت اللہ سے بیعت کرتے ہیں ۔ ان کے ہاتھوں کے اوپر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ تو جس نے عہد توڑا وہ اس نقض عہد کا وبال اپنے ہی سر لیتا ہے اور جو پوری کرے گا وہ بات جس کا اس نے اللہ سے عہد کیا تو اللہ اس کو ایک اجرِ عظیم دے گا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ ( دراصل ) اللہ کی بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے پس جو ( اس عہد کو ) توڑے گا تو اس کے توڑنے کا وبال اسی کی ذات پر ہوگا اور جو اس عہد کو پورا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے تو اللہ اسے بڑا اجر عطا کرے گا ۔

By Moudoodi

اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے 17 وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے ۔ ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا18 ۔ اب جو اس عہد کو توڑے گا اس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا ، اور جو اس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے 19 ، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا ۔ ع

By Mufti Naeem

بلاشبہ جو لوگ آپ ( ﷺ ) کے دست حق پرست پر بیعت کررہے ہیں وہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی بیعت کررہے ہیں ، اللہ ( تعالیٰ ) کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے ، پس جو بیعت کو توڑے گا تو وہ اپنے ہی نقصان کے لیے بیعت کو توڑے گا ، اور جو اس بات کو جس کا اس نے اللہ ( تعالیٰ ) سے وعدہ کیا ہے پورا کرے گا تو عنقریب اللہ ( تعالیٰ ) اسے بہت بڑا اجر عطا فرمائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اے پیغمبر ! ) جو لوگ آپ سے بیعت کر رہے ہیں درحقیقت وہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں ( ٦ ) ۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے ، اس کے بعد جو کوئی عہد توڑے گا ، اس کے عہد کو توڑنے کا وبال اسی پر پڑے گا ، اور جو کوئی اس عہد کو پورا کرے گا ، جو اس نے اللہ سے کیا ہے تو اللہ اس کو زبردست ثواب عطا کرے گا ۔

By Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ آپ سے ( حدیبیہ کے مقام پر ) بیعت کر رہے ہیں وہ اللہ سے بیعت کررہے ہیں ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے اب جو عہدکوتوڑے تو توڑنے کاوبال اسی پر ہوگا اورجو عہدکوپورا کرےجو اس نے اللہ سے کیا تھاتوعنقریب اللہ اسے بڑااجرعطاکرے گا

By Kanzul Eman

وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں ( ف۱۵ ) وہ تو اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں ( ف۱٦ ) ان کے ہاتھوں پر ( ف۱۷ ) اللہ کا ہاتھ ہے ، تو جس نے عہد توڑا اس نے اپنے بڑے عہد کو توڑا ( ف۱۸ ) اور جس نے پورا کیا وہ عہد جو اس نے اللہ سے کیا تھا تو بہت جلد اللہ اسے بڑا ثواب دے گا ( ف۱۹ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اﷲ ہی سے بیعت کرتے ہیں ، ان کے ہاتھوں پر ( آپ کے ہاتھ کی صورت میں ) اﷲ کا ہاتھ ہے ۔ پھر جس شخص نے بیعت کو توڑا تو اس کے توڑنے کا وبال اس کی اپنی جان پر ہوگا اور جس نے ( اس ) بات کو پورا کیا جس ( کے پورا کرنے ) پر اس نے اﷲ سے عہد کیا تھا تو وہ عنقریب اسے بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا