Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह कहेगाः आज वह दिन है कि सच्चों को उनका सच काम आएगा, उनके लिए बाग़ात हैं जिनके नीचे नहरें बह रही हैं, उनमें वे हमेशा रहेंगे, अल्लाह उन से राज़ी हुआ और वे अल्लाह से राज़ी हुए, यही बड़ी कामयाबी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ فرمائے گاکہ یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کی سچائی نفع دے گی،ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، اس میں ابدالآباد تک ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، اﷲ تعالیٰ ان سے راضی ہوااوروہ اﷲ تعالیٰ سے راضی ہوئے، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ فرمائے گا: آج سچوں کو ان کی سچائی کے نفع پہنچانے کا دن ہے ۔ ان کیلئے باغ ہوں گی ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ، جن میں وہ ہمیسہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

By Hussain Najfi

ارشادِ قدرت ہوگا یہ وہ دن ہے کہ جس میں سچوں کی سچائی ان کو فائدہ پہنچائے گی ۔ ان کے لئے ایسے بہشت ہوں گے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ( دونوں ایک دوسرے سے خوش ) یہی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

By Moudoodi

تب اللہ فرمائے گا “ یہ وہ دن ہے جس میں سچّوں کو ان کی سچّائی نفع دیتی ہے ، ان کے لیے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، یہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے ، یہی بڑی کامیابی ہے ” ۔

By Mufti Naeem

اﷲتعالیٰ فرمائیںگے آج وہ دن ہے جب سچوں کا سچ انہیں نفع دے گا ۔ ان کیلئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیںگے اﷲتعالیٰ ان سے راضی ہوگئے اور وہ اﷲتعالیٰ سے راضی ہوگئے یہی بڑی کامیابی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ کہے گا کہ : یہ وہ دن ہے جس میں سچے لوگوں کو ان کا سچ فائدہ پہنچائے گا ۔ ان کے لیے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، جن میں یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے خوش ہے اور یہ اس سے خوش ہیں ۔ یہی بڑی زبردست کامیابی ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ ( جواب میں ) فرمائے گا:’’یہ وہ دن ہے جس میں سچے لوگوں کو ان کا سچ ہی نفع دے گاان کے لئے ایسے باغات ہیں جن میں نہریں جاری ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہو اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے

By Kanzul Eman

اللہ نے فرمایا کہ یہ ( ف۲۹۵ ) ہے وہ دن جس میں سچوں کو ( ف۲۹٦ ) ان کا سچ کام آئے گا ، ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ، یہ ہے بڑی کامیابی ،

By Tahir ul Qadri

اللہ فرمائے گا: یہ ایسا دن ہے ( جس میں ) سچے لوگوں کو ان کا سچ فائدہ دے گا ، ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔ اﷲ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے ، یہی ( رضائے الٰہی ) سب سے بڑی کامیابی ہے