आसमानों और ज़मीन में और जो कुछ उन में है सबकी बादशाहत अल्लाह ही के लिए है, और वह हर चीज़ पर क़ादिर है।
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اورجوکچھ ان کے درمیان ہے،اور وہی ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ، سب کی بادشاہی اللہ ہی کیلئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اللہ ہی کے لئے ہے حکومت آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ ان میں ہے اس سب کی اور وہ ہر شی پر قادر ہے ۔
زمین اور آسمانوں اور تمام موجودات کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔ ؏١٦
اﷲتعالیٰ ہی کیلئے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے کی بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔
تمام آسمانوں اور زمین میں اور ان میں جو کچھ ہے اس سب کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے ، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
جوآسمانوں اور زمین میں اورجو ان میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے
اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب کی سلطنت ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ( ف۲۹۷ )
تمام آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان میں ہے ( سب کی ) بادشاہی اﷲ ہی کے لئے ہے ، اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے