अगर आप उनको सज़ा दें तो वे आप ही के बंदे हैं, और अगर आप उन्हें माफ़ फ़रमा दें तो आप ही ज़बरदस्त हैं, हिकमत वाले हैं।
اگر تو ان کو سزا دے تویقیناوہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگرتوانہیں بخش دے تو یقیناًتوسب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔‘‘
اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تُو غالب اور حکمت والا ہے ۔
اگر تو انہیں سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر انہیں بخش دے تو تُو غالب ہے اور بڑا حکمت والا ہے ۔
اب اگر آپ انہیں سزا دیں تو وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر معاف کر دیں تو آپ غالب اور دانا ہیں ” ۔
اگر آپ انہیں عذاب فرمائیں تو بلاشبہ وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ انہیں معاف فرما دیں تو بیشک آپ زبردست حکمت والے ہیں ۔
اگر آپ ان کو سزا دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں ہی ، اور اگر آپ انہیں معاف فرمادیں تو یقینا آپ کا اقتدار بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل ۔
اگر تو انہیں سزا دے تووہ تیرے بندے ہی ہیں اور اگرتو انہیں معاف فرمادے بلاشبہ توغالب اور دانا ہے‘‘
اگر تو انہیں عذاب کرے تو وہ تیرے بندے ہیں ، اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی ہے غالب حکمت والا ( ف۲۹٤ )
اگر توانہیں عذاب دے تو وہ تیرے ( ہی ) بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی بڑا غالب حکمت والا ہے