Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

आप कह दीजिए कि क्या में तुमको बताऊँ वह जो अल्लाह के यहाँ अंजाम के ऐतबार से उससे भी ज़्यादा बुरी है, वह जिस पर अल्लाह ने लानत की और जिस पर उसका ग़ज़ब हुआ और जिनमें से बंदर और सुअर बना दिए और उन्होंने शैतान की इबादत की, ऐसे लोग ठिकाने के ऐतबार से बदतर और राहे-रास्त से बहुत दूर हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کہہ دوکہ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں بتاؤں جواﷲ تعالیٰ کے ہاں جزاکے اعتبارسے زیادہ بُرے لوگ ہیں؟وہ جن پراﷲ تعالیٰ نے لعنت کی اورجن پرغصے ہوااوران میں سے جن کواُس نے بندر اور سؤر بنادیا اور جنہوں نے طاغوت کی عبادت کی،یہی لوگ مقام کے اعتبارسے بدترہیں اورسیدھے راستے سے بہت زیادہ گمراہ ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہو: کیا میں تمہیں بہ اعتبارِ انجام اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ برے لوگوں کا پتہ دوں؟ یہ وہ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ، جن پر اس کا غضب ہوا ، جن کے اندر سے اس نے بندر اور سور بنائے اور جنہوں نے طاغوت کی پرستش کی ۔ یہ ٹھکانے کے لحاظ سے بدتر اور اصل شاہراہ سے بعید تر ہیں ۔

By Hussain Najfi

کہیئے! کیا میں بتاؤں؟ کہ اللہ کے نزدیک انجام کے اعتبار سے زیادہ بُرا کون ہے؟ وہ ہے جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر وہ غضبناک ہے ۔ اور جس میں سے اس نے بعض کو بندر اور بعض کو سور بنایا ہے اور جس نے شیطان ( معبود باطل ) کی عبادت کی ہو یہی وہ لوگ ہیں جوکہ درجہ کے لحاظ سے بدترین ہیں اور راہِ راست سے زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں ۔

By Moudoodi

پھر کہو “ کیا میں ان لوگوں کی نشاندہی کروں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے؟ وہ جن پر خدا نے لعنت کی ، جن پر اس کا غضب ٹوٹا ، جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے ، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی ۔ ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ سَوَاء السّبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں” ۔ 91

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سزا ( پانے کے ) اعتبار سے اس سے بھی برا ( شخص ) بتائوں ( وہ ) جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی اور اس پر غضب ( غصہ ) فرمایا اور ان میں سے بعض کو بندر اور خنزیر بنا دیا اور انہوں نے شیطان کی پوجا کی ایسے لوگ مقام ( درجے ) کے اعتبار سے بدتر اور سیدھی راہ سے بہت دور ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ان سے ) کہو کہ : کیا میں تمہیں بتاؤں کہ ( جس بات کو تم برا سمجھ رہے ہو ) اس سے زیادہ برے انجام والے کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے پھٹکار ڈالی ، جن پر اپنا غضب نازل کیا ، جن میں سے لوگوں کو بندر اور سور بنایا ، اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ، وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانا بھی بدترین ہے اور وہ سیدھے راستے سے بھی بہت بھٹکے ہوئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

کہہ دیجئے: کیا میں تمہیں اللہ کے ہاں انجام کے لحاظ سے اس سے بھی بدترانجام والے کی خبردوں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر اس کا غضب نازل ہوا پھران میں سے بعض کو اس نے بندر اور سوربنادیا اور بعض کو شیطان کے بندے بنادیایہی لوگ درجہ کے لحاظ سے بدتر اور سیدھی راہ سے بہت بہکے ہوئے ہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ کیا میں بتادوں جو اللہ کے یہاں اس سے بدتر درجہ میں ہیں ( ف۱۵۳ ) وہ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر غضب فرمایا اور ان میں سے کردیے بندر اور سور ( ف۱۵٤ ) اور شیطان کے پجاری ان کا ٹھکانا زیادہ برا ہے ( ف۱۵۵ ) اور یہ سیدھی راہ سے زیادہ بہکے ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا میں تمہیں اس شخص سے آگاہ کروں جو سزا کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک اس سے ( بھی ) برا ہے ( جسے تم برا سمجھتے ہو ، اور یہ وہ شخص ہی ) جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور اس پر غضب ناک ہوا ہے اور اس نے ان ( برے لوگوں ) میں سے ( بعض کو ) بندر اور ( بعض کو ) سؤر بنا دیا ہے ، اور ( یہ ایسا شخص ہے ) جس نے شیطان کی ( اطاعت و ) پرستش کی ہے ، یہی لوگ ٹھکانے کے اعتبار سے بدترین اور سیدھی راہ سے بہت ہی بھٹکے ہوئے ہیں