उस का साथी बोला, "ऐ हमारे रब! मैंने उसे सरकश नहीं बनाया, बल्कि वह स्वयं ही परले दरजे की गुमराही में था।"
اُس کا ساتھی کہے گا: ’’اے ہمارے رب !میں نے اُسے سرکش نہیں بنایابلکہ خود ہی یہ دُورکی گمراہی میں پڑاہو اتھا۔‘‘
اس کا ساتھی ( شیطان ) کہے گا: اے ہمارے رب! میں نے اس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود نہایت دور کی گمراہی میں پڑا رہا ۔
اس کا ساتھی ( شیطان ) کہے گا اے ہمارے پروردگار! میں نے تو اسے سرکش نہیں بنایا تھا مگر وہ خود ہی سخت گمراہی میں تھا ۔
اس کے ساتھی نے عرض کیا خداوندا ، میں نے اس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا34 ۔
اس کا ساتھی ( شیطان ) کہے گا: اے ہمارے رب! میں نے اسے گمراہ نہیں کیاتھا ، اور لیکن یہ خود دور کی گمراہی میں ( مبتلا ) تھا ۔
اس کا ساتھی ( ١٠ ) کہے گا کہ : اے ہمارے پروردگار ! میں نے اسے گمراہ نہیں کیا تھا ، بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا ۔
اور اس ( جہنمی ) کا ( شیطان ) ساتھی کہے گا ’’ہمارے رب !میں نے اسے سرکش نہیں بنایابلکہ یہ خودہی گمراہی میں تھا
اس کے ساتھی شیطان نے کہا ( ف٤۵ ) ہمارے رب میں نے اسے سرکش نہ کیا ( ف٤٦ ) ہاں یہ آپ ہی دور کی گمراہی میں تھا ( ف٤۷ )
۔ ( اب ) اس کا ( دوسرا ) ساتھی ( شیطان ) کہے گا: اے ہمارے رب! اِسے میں نے گمراہ نہیں کیا بلکہ یہ ( خود ہی ) پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا تھا