उन के लिए उस में वह सब कुछ है जो वे चाहे और हमारे पास उस से अधिक भी है
اُن کے لیے وہاں وہ سب کچھ ہوگاجووہ چاہیں گے اورہمارے پاس مزید بھی ہے۔
ان کو وہاں ملے گا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس مزید بھی ہے ۔
وہاں ان کیلئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس تو ( ان کے لئے ) اور بھی زیادہ ہے ۔
وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے ، اور ہمارے پاس اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہے 45 ۔
ان کے لیے جو چاہیں گے اس میں ( موجود ) ہوگا اور ہمارے پاس اس کے علاوہ ( ان کے لیے دیدار کی نعمت ) بھی ہے
ان ( جنتیوں ) کو وہ سب کچھ ملے گا جو وہاں وہ چاہیں گے ، اور ہمارے پاس کچھ اور زیادہ بھی ہے ۔ ( ١٤ )
وہاںجو کچھ چاہیں گے انہیں ملے گا اور ہمارے پاس ان کی خواہشات سے زیادہ نعمتیں ہیں
ان کے لیے ہے اس میں جو چاہیں اور ہمارے پاس اس سے بھی زیادہ ہے ( ف۵۸ )
اِس ( جنت ) میں اُن کے لئے وہ تمام نعمتیں ( موجود ) ہوں گی جن کی وہ خواہش کریں گے اور ہمارے حضور میں ایک نعمت مزید بھی ہے ( یا اور بھی بہت کچھ ہے ، سو عاشق مَست ہوجائیں گے )