Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो कुछ उन के रब ने उन्हें दिया, वे उसे ले रहे होंगे। निस्संदेह वे इस से पहले उत्तमकारों में से थे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

لینے والے ہیں جوکچھ اُن کا رب اُنہیں دے گا ،یقیناًوہ اس سے پہلے ہی نیکی کرنے والے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

پارہے ہوں گے جو کچھ ان کے رب نے ان کو بخشا ۔ بیشک وہ اس سے پہلے خوب کاروں میں تھے ۔

By Hussain Najfi

اور ان کا پروردگار جو کچھ انہیں عطا کرے گا وہلے رہے ہوں گے بےشک وہ اس ( دن ) سے پہلے ہی ( دنیا میں ) نیکوکار تھے ۔

By Moudoodi

جو کچھ ان کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے 14 ۔ وہ اس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے ،

By Mufti Naeem

جو ( نعمتیں ) اُنہیں ان کے رب نے عطا فرمارکھی ہیں انہیں وصول کررہے ہوں گے ، ( کیونکہ ) بلاشبہ یہ لوگ اس سے پہلے نیک کام کرنے والے تھے

By Mufti Taqi Usmani

کہ ان کا پروردگار انہیں جو کچھ دے گا ، اسے وصول کر رہے ہوں گے ۔ وہ لوگ اس سے پہلے ہی نیک عمل کرنے والے تھے ۔

By Noor ul Amin

جوکچھ ان کارب انہیں دے گاوہ لے لیں گے بیشک وہ لوگ اس سے پہلے ( دنیا میں ) نیک کام کرنے والے تھے

By Kanzul Eman

اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے ، بیشک وہ اس سے پہلے ( ف۱۷ ) نیکو کار تھے ،

By Tahir ul Qadri

اُن نعمتوں کو ( کیف و سرور ) سے لیتے ہوں گے جو اُن کا رب انہیں ( لطف و کرم سے ) دیتا ہوگا ، بیشک یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے قبل ( کی زندگی میں ) صاحبانِ احسان تھے