उन्होंने कहा, "ऐसा ही तेरे रब ने कहा है। निश्चय ही वह बड़ा तत्वदर्शी, ज्ञानवान है।"
اُنہوں نے کہا: ’’ایسے ہی آپ کے رب نے کہا ہے، بلاشبہ وہ بڑی حکمت والا،بے حد علم والاہے۔
وہ بولے کہ ایسا ہی فرمایا ہے تیرے رب نے ۔ وہ بڑا ہی حکمت والا ، علم والا ہے ۔
انہوں نے کہا! تمہارے پروردگار نے ایسا ہی کہا ہے بےشک وہ بڑا علیم و حکیم ہے ۔
انہوں نے کہا یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے ، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے ۔ 29
انہوں نے کہا: آپ کے رب نے اسی طرح ( فیصلہ ) فرمایا ہے ، بلاشبہ وہ بڑی حکمت والے سب کچھ جاننے والے ہیں
مہمانوں نے کہا : تمہارے پروردگار نے ایسا ہی فرمایا ہے ۔ یقین جانو وہی ہے جو بڑی حکمت کا ، بڑے علم کا مالک ہے ۔
وہ کہنے لگے ، تمہارے رب نے یوں ہی فرمایا ہے وہ بلاشبہ بڑاحکیم اور سب کچھ جاننے والا ہے
انہوں نے کہا تمہارے رب نے یونہی فرمادیا ، اور وہی حکیم دانا ہے ،
۔ ( فرشتوں نے ) کہا: ایسے ہی ہوگا ، تمہارے رب نے فرمایا ہے ۔ بیشک وہ بڑی حکمت والا بہت علم والا ہے