Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

इस पर उस की स्त्री (चकित होकर) आगे बढ़ी और उस ने अपना मुँह पीट लिया और कहने लगी, "एक बूढ़ी बाँझ (के यहाँ बच्चा पैदा होगा)!"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تو اُس کی بیوی حیرت میں آ گے بڑھی پس اس نے اپنے منہ پر ہاتھ مارا اور کہا: ’’بانجھ بڑھیا ہوں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

پھر اس کی بیوی حیران ہوکر بڑھی ۔ اس نے اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کہ کیا ایک بڑھیا ، بانجھ ( اب جنے گی؟ )

By Hussain Najfi

پس آپ ( ع ) کی بیوی ( سارہ ) چیختی ہوئی آئی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہا بوڑھی ، بانجھ؟ ( بچہ کس طرح ہوگا؟ )

By Moudoodi

یہ سن کر اس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی ، بوڑھی ، بانجھ! 28

By Mufti Naeem

پس ابراہیم ( علیہ السلام ) کی اہلیہ چیختی چلاتی سامنے آئیں پھر اپنی پیشانی پر ہاتھ مارا اور کہا: ( میں ) بوڑھی ( اور ) بانجھ ( ہوں ) ( پھر اولاد کیسے ہوسکتی ہے؟ )

By Mufti Taqi Usmani

اس پر ان کی بیوی زور سے بولتی ہوئی آئیں ، اور انہوں نے اپنا چہرہ پیٹ لیا اور کہنے لگیں ( کیا ) ایک بانجھ بڑھا ( بچہ جنے گی؟ )

By Noor ul Amin

پھر اس کی بیوی چلاتی ہوئی بڑھی ا س نے منہ پیٹااور کہنے لگی میں توایک بانجھ بڑھیاعورت ہوں ؟

By Kanzul Eman

اس پر اس کی بی بی ( ف۳۱ ) چلاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ ( ف۳۲ )

By Tahir ul Qadri

پھر اُن کی بیوی ( سارہ ) حیرت و حسرت کی آواز نکالتے ہوئے متوجہ ہوئیں اور تعجّب سے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگی: ( کیا ) بوڑھیا بانجھ عورت ( بچہ جنے گی؟ )