Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और समुद्र में भी (तुम्हारे लिए निशानी है) जबकि उन से कहा गया, "एक समय तक मज़े कर लो!"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ثمودمیں بھی(ایک نشانی ہے)۔جب اُن سے کہا گیا ا یک وقت تک فائدہ اٹھا لو ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ثمود ( کے واقعہ ) میں بھی عبرت ہے جبکہ ان سے کہا گیا کہ تھوڑی مدت کیلئے اور عیش کرلو

By Hussain Najfi

اور قبیلۂ ثمود کی سرگزشت میں بھی ( ایک نشانی ہے ) جبکہ ان سے کہا گیا کہ تم ایک خاص وقت تک ( دنیا کی نعمتوں ) سے فائدہ اٹھا لو ۔

By Moudoodi

اور ( تمہارے لیے نشانی ہے ) ثمود میں ، جب ان سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو 40

By Mufti Naeem

اور ( قوم ) ثمود ( کے قصے ) میں ( بھی نشانی ہے ) جب ان سے کہا گیا: ایک مقررہ وقت تک نفع اُٹھالو

By Mufti Taqi Usmani

اور ثمود میں بھی ( ایسی ہی نشانی تھی ) جب ان سے کہا گی تھا کہ : تھوڑے وقت تک مزے اڑا لو ۔ ( پھر سیدھے نہ ہوئے تو عذاب آئے گا )

By Noor ul Amin

اور ثمود ( کے قصے ) میں بھی ( نشانی ہے ) جب ان سے کہاگیاکہ ایک خاص وقت تک مزے اڑالؤ

By Kanzul Eman

اور ثمود میں ( ف٤٦ ) جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو ( ف٤۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ( قومِ ) ثمود ( کی ہلاکت ) میں بھی ( عبرت کی نشانی ہے ) جبکہ اُن سے کہا گیا کہ تم ایک معیّنہ وقت تک فائدہ اٹھا لو