और उन की सेवा में सुरक्षित मोतियों के सदृश किशोर दौड़ते फिरते होंगे, जो ख़ास उन्हीं (की सेवा) के लिए होंगे
اور اُن کے لیے نوعمر غلام پھر رہے ہوں گے گویاوہ چھپا کررکھے موتی ہوں
اور محفوظ موتیوں کے مانند چھو کرے ان کی خدمت میں سرگرم ہوں گے ۔
اور ان کے غلام ( خدمت کیلئے ) چکر لگا رہے ہوں گے ( جو حُسن و جمال میں ) گویا چھپے ہوئے موتی ہوں گے ۔
اور ان کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے 19 ، ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ۔
اور ان ( کی خدمت کے لیے ان ) کیاردگرد ایسے نوجوان خادم چکر لگائیں گے گویا کہ ( خوب صورتی میں ) وہ ( حفاظت سے ) چھپاکر رکھے گئے موتی ہوں
اور ان کے اردگرد نوجوان پھر رہے ہوں گے جو انہی ( کی خدمت ) کے لیے مخصوص ہوں گے ، ایسے ( خوبصورت ) جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ۔
وہاں ان کے سامنے ان کے لئے خدمت گزارلڑکے گزرتے رہیں گے اور ایسے خوبصورت جیسے چھپاکررکھے ہوئے موتی
اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے ( ف۲۵ ) گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے ( ف۲٦ )
اور نوجوان ( خدمت گزار ) اُن کے اِردگرد گھومتے ہوں گے ، گویا وہ غلاف میں چھپائے ہوئے موتی ہیں