"इस से पहले हम उसे पुकारते रहे हैं। निश्चय ही वह सदव्यवहार करने वाला, अत्यन्त दयावान है।"
بلاشبہ ہم پہلے ہی اس سے دُعائیں کیاکرتے تھے۔ یقیناوہ بہت احسان کرنے والا،نہایت رحم والا ہے
ہم اس سے پہلے اسی کو پکارتے رہے تھے ۔ بیشک وہ بڑا ہی باوفا اور مہربان ہے ۔
بےشک ہم اس سے پہلے ( دنیا میں ) بھی اسی سے دعا مانگا کرتے تھے یقیناً وہ بڑا احسان کرنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
ہم پچھلی زندگی میں اسی سے دعائیں مانگتے تھے ، وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے ۔ ع
بلاشبہ ہم اس سے پہلے اللہ ( تعالیٰ ) کو پکارا کرتے تھے ، بے شک وہی خوب احسان کرنے والے اور بڑے ہی رحم والے ہیں
ہم اس سے پہلے اس سے دعائیں مانگا کرتے تھے ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہی ہے جو بڑا محسن ، بہت مہربان ہے ۔
ہم اس سے پہلے ( دنیا میں ) اسی کو پکاراکرتے تھے بلاشبہ وہ بڑااحسان والا اور رحم والا ہے
بیشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں ( ف۳۱ ) اس کی عبادت کی تھی ، بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے ،
بیشک ہم پہلے سے ہی اُسی کی عبادت کیا کرتے تھے ، بیشک وہ احسان فرمانے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے