और निश्चय ही जिन लोगों ने ज़ुल्म किया उन के लिए एक यातना है उस से हटकर भी, परन्तु उन में से अधिकतर जानते नहीं
اورجن لوگوں نے ظلم کیا ہے،بلاشبہ اُن کے لیے اس (آخرت) کے علاوہ بھی ایک عذاب ہے لیکن اُن کی اکثریت نہیں جانتی
اور ان ظالموں کیلئے اس کے سوا بھی عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت اس کو نہیں جانتی!
بےشک جو لوگ ظالم ہیں ان کیلئے اس سے پہلے ( دنیا میں ) بھی ایک عذاب ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں ۔
اور اس وقت کے آنے سے پہلے بھی ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے ، مگر ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں 37 ۔
اور بے شک ظلم کرنے والوں کے لیے اس کے علاوہ بھی عذاب ہوگا ، اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے
اور اس سے پہلے بھی ان ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے ۔ ( ١٤ ) لیکن ان میں سے اکثر لوگوں کو پتہ نہیں ہے ۔
بلاشبہ ظالموں کے لئے اس ( عذاب آخرت ) کے علاوہ ( دنیامیں بھی ) عذاب ہے لیکن اکثرلوگ جانتے نہیں
اور بیشک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے ( ف٦۰ ) مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں ( ف٦۱ )
اور بیشک جو لوگ ظلم کر رہے ہیں اُن کے لئے اس عذاب کے علاوہ بھی عذاب ہے ، لیکن اُن میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں