जो हमारी निगाहों के सामने चल रही थी - यह बदला था उस व्यक्ति के लिए जिस की क़द्र नहीं की गई।
جو ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی رہی،یہ تھابدلہ اُس شخص کے لیے جس کاانکارکیا گیا تھا
جو چلتی رہی ہماری حفاظت میں ۔ یہ ہم نے بدلہ لینے کیلئے کیا اس کا جس کی ناقدری کی گئی ۔
جو ہماری آنکھوں کے سا منے ( ہماری نگرانی میں ) چلتی تھی اور ( یہ سب کچھ ) اس شخص ( نوح ( ع ) ) کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا جس کی ناقدری کی گئی تھی ۔
جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی ۔ یہ تھا بدلہ اس شخص کی خاطر جس کی ناقدری کی گئی تھی13 ۔
وہ ( کشتی ) ہماری نگرانی میں چل رہی تھی ، ( یہ ) اس شخص کا بدلہ تھا جس کی ناقدری کی گئی
جو ہماری نگرانی میں رواں دواں تھی ، تاکہ اس ( پیغمبر ) کا بدلہ لیا جائے جس کی ناقدری کی گئی تھی ۔
جوہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی یہ بدلہ اس کی خاطردیاگیاجس کا انکار کیا گیا
ہماری نگاہ کے روبرو بہتی ( ف۲٤ ) اس کے صلہ میں ( ف۲۵ ) جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا ،
جو ہماری نگاہوں کے سامنے ( ہماری حفاظت میں ) چلتی تھی ، ( یہ سب کچھ ) اس ( ایک ) شخص ( نوح علیہ السلام ) کا بدلہ لینے کی خاطر تھا جس کا انکار کیا گیا تھا