"और उन्हें सूचित कर दो कि पानी उन के बीच बाँट दिया गया है। हर एक पीने की बारी पर बारीवाला उपस्थित होगा।"
اور اُنہیں بتا دیں کہ پانی اُن کے(اوراونٹنی کے)درمیان تقسیم ہوگا،ہرایک کے پینے کی باری حاضرکی گئی ہے
اور ان کو آگاہ کردے کہ اب پانی ان کے درمیان تقسیم ہے – باری باری پر حاضر ہونا ہے ۔
اور انہیں آگاہ کر دو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگیا ہے اور ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا ۔
ان کو جتا دے کہ پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا 19 ۔
اور ہم نے ان لوگوں کو خبر دی: بلاشبہ پانی تمہارے ( اور اونٹنی ) کے درمیان تقسیم ہوگا ، ہر فریق اپنی باری پر حاضر ہوگا
اور ان کو بتا دو کہ ( کنویں کا ) پانی ان کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے ۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا ۔ ( ٧ )
اور آپ انہیں آگاہ کردوکہ پانی کو ان کی ( قوم ) اور اونٹنی کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے ہر ایک اپنی باری پر آئیگا
اور انہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ( ف٤۳ ) ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے ( ف٤٤ )
اور انہیں اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اُن کے ( اور اونٹنی کے ) درمیان پانی تقسیم کر دیا گیا ہے ، ہر ایک ( کو ) پانی کا حصّہ اس کی باری پر حاضر کیا جائے گا