हम ने उसे एक अनुस्मृति और मरुभुमि के मुसाफ़िरों और ज़रूरतमन्दों के लिए लाभप्रद बनाया
ہم ہی نے اُسے نصیحت اورمسافروں کے لیے فائدہ کی چیزبنایاہے
ہم نے اس کو یاددہانی اور صحرا کے مسافروں کیلئے ایک نہایت نفع بخش چیز بنایا ہے ۔
ہم نے ہی اسے یاددہانی کا ذریعہ اور مسافروں کیلئے فائدہ کی چیز بنایا ہے ۔
ہم نے اس کو یاد دہانی کا ذریعہ 33 اور حاجت مندوں 34 کے لئے سامان زیست بنا یا ہے ۔
ہم ہی نے اس ( آگ ) کو نصیحت ( حاصل کرنے کا ذریعہ ) اور مسافروں کے لیے نفع اُٹھانے کی چیز بنادیا ہے
ہم نے ہی اس کو نصیحت کا سامان اور صحرائی مسافروں کے لیے فائدے کی چیز بنایا ہے ۔ ( ٢٠ )
ہم نے اس ( درخت ) کو یاد دہانی کاذریعہ اور مسافروں کے فائدے ( یعنی سائے ) کی چیز بنا دیا ہے
ہم نے اسے ( ف۵۷ ) جہنم کا یادگار بنایا ( ف۵۸ ) اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ ( ف۵۹ )
ہم ہی نے اِس ( درخت کی آگ ) کو ( آتشِ جہنّم کی ) یاد دلانے والی ( نصیحت و عبرت ) اور جنگلوں کے مسافروں کے لئے باعثِ منفعت بنایا ہے