अल्लाह की तसबीह की हर उस चीज़ ने जो आकाशों और धरती में है। वही प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है
اﷲ تعالیٰ کاپاک ہونابیان کیاہے ہرچیزنے جوآسمانوں اورزمین میں ہے اوروہ سب پر غالب ہے، کمال حکمت والاہے
اللہ ہی کی تسبیح کرتی ہیں ساری چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اللہ کی تسبیح کرتی ہے وہ ( ہر چیز پر ) غالب ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔
اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے ۔ 1 اورو ہی زبر دست دانا ہے 2 ۔
جو ( مخلوق ) آسمانوں اور زمین میں ہے اﷲ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی غلبے والا حکمت والا ہے
آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے ، وہ اللہ کی تسبیح کرتی ہے ۔ ( ١ ) اور وہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
آسمانوں اور زمین میںجو مخلوق ہے ، اللہ کی تسبیح کررہی ہے اور وہ غالب ہے ، حکمت والا ہے
اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے ( ف۲ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،
اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں ، اور وہی بڑی عزت والا بڑی حکمت والا ہے