Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम ने इसको नहीं देखा कि अल्लाह जानता है जो कुछ आकाशों में है और जो कुछ धरती में है। कभी ऐसा नहीं होता कि तीन आदमियों की गुप्त वार्ता हो और उन के बीच चौथा वह (अल्लाह) न हो। और न पाँच आदमियों की होती है जिस में छठा वह न होता हो। और न इससे कम की कोई होती है और न इससे अधिक की भी, किन्तु वह उन के साथ होता है, जहाँ कहीं भी वे हो; फिर जो कुछ भी उन्होंने किया होगा क़ियामत के दिन उस से वह उन्हें अवगत करा देगा। निश्चय ही अल्लाह को हर चीज़ का ज्ञान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاآپ نے دیکھانہیں کہ اﷲ تعالیٰ یقیناجانتاہے جوکچھ آسمانوں میں ہے ا ورجوکچھ زمین میں ہے۔ تین میں کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگروہ اُن کاچوتھاہوتاہے اورنہ پانچ میں مگر وہ اُن کا چھٹا ہوتاہے اور نہ اُس سے کم میں اورنہ زیادہ میں مگروہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں کہیں بھی وہ ہوتے ہیں، پھر قیامت کے دن وہ اُن کوبتادے گاجواُنہوں نے عمل کیے۔ اﷲ تعالیٰ یقیناًہر چیزکوخوب جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا سمجھتے نہیں کہ اللہ جانتا ہے اس سارے کو جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے؟ نہیں ہوتی کوئی سرگوشی تین کے درمیان مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کے مابین مگر وہ چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ کی ، مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں ۔ پھر وہ ان کو ان کے سارے کیے سے آگاہ کرے گا قیامت کے دن ۔ بیشک اللہ ہر بات کا علم رکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا ( غور نہیں کیا ) کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے کہیں بھی تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتاہے اور نہ پانچ کی ہوتی ہے مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر یہ کہ وہ جہاں بھی ہوں اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے؟ یقیناً اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

کیا18 تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہوا اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ 19 ہو ۔ خفیہ بات کرنے والے خواہ اس سے کم ہوں یا زیادہ ، جہاں کہیں بھی وہ ہوں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے 20 ۔ پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے ۔ اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اے مخاطب کیا تونے نہیں دیکھا کہ بلا شبہ جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں ، تین آدمیوں کا خفیہ مشورہ ہو تو وہ ان میں سے چوتھا ہوتاہے اور پانچ کا ہو تو وہ ان میں سے چھٹا ہوتاہے اور ان سے کم کا ( مشورہ ) ہو یا ( ان سے ) زیادہ کا وہ ان کے ساتھ ہوتاہے خواہ وہ کہیں بھی ہوں ، پھر وہ قیامت کے دن ان کو ان کے اعمال کی خبر دیگا ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کو خوب جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ اسے جانتا ہے ؟ کبھی تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ایسی نہیں ہوتی جس میں چوتھا وہ نہ ہو ، اور نہ پانچ آدمیوں کی کوئی سرگوشی ایسی ہوتی ہے جس میں چھٹا وہ نہ ہو ، اور چاہے سرگوشی کرنے والے اس سے کم ہوں یا زیادہ ، وہ جہاں بھی ہوں ، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ ( ٤ ) پھر وہ قیامت کے دن انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ بیشک اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اے نبی! کیا آپ دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ اسے خوب جانتا ہے ایساکبھی نہیں ہوتاکہ تین آدمیوں میں مشورہ ہوتووہ چوتھااللہ ان کے ساتھ نہ ہویا پانچ آدمیوں میں مشورہ ہوتووہ چھٹااللہ ان کے ساتھ نہ ہواس سے کم ہوں یا زیادہ وہ یقینا ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ کہیں بھی ہوں ، پھروہ قیامت کے دن انہیں بتلا ( بھی ) دے گا جو وہ کرتے رہے ، بلاشبہ اللہ ہرچیزکوجاننے والا ہے

By Kanzul Eman

اے سننے والے کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ( ف۲٤ ) جہاں کہیں تین شخصوں کی سرگوشی ہو ( ف۲۵ ) تو چوتھا وہ موجود ہے ( ف۲٦ ) اور پانچ کی ( ف۲۷ ) تو چھٹا وہ ( ف۲۸ ) اور نہ اس سے کم ( ف۲۹ ) اور نہ اس سے زیادہ کی مگر یہ کہ وہ ان کے ساتھ ہے ( ف۳۰ ) جہاں کہیں ہوں پھر انہیں قیامت کے دن بتادے گا جو کچھ انہوں نے کیا ، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے انسان! ) کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ اُن سب چیزوں کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ، کہیں بھی تین ( آدمیوں ) کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر یہ کہ وہ ( اللہ اپنے محیط علم و آگہی کے ساتھ ) اُن کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی پانچ ( آدمیوں ) کی سرگوشی ہوتی ہے مگر وہ ( اپنے علمِ محیط کے ساتھ ) اُن کا چھٹا ہوتا ہے ، اور نہ اس سے کم ( لوگوں ) کی اور نہ زیادہ کی مگر وہ ( ہمیشہ ) اُن کے ساتھ ہوتا ہے جہاں کہیں بھی وہ ہوتے ہیں ، پھر وہ قیامت کے دن انہیں اُن کاموں سے خبردار کر دے گا جو وہ کرتے رہے تھے ، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے