Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिस दिन अल्लाह उन सबको उठा खड़ा करेगा और जो कुछ उन्होंने किया होगा, उस से उन्हें अवगत करा देगा। अल्लाह ने उस की गणना कर रखी है, और वे उसे भूले हुए हैं, और अल्लाह हर चीज़ का साक्षी है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جس دن اﷲ تعالیٰ اُن سب کواُٹھائے گا تو اُنہیں بتادے گاجو جو اُنہوں نے عمل کیے۔ اﷲ تعالیٰ نے اُسے محفوظ کررکھاہے اور وہ اُسے بھول گئے اوراﷲ تعالیٰ ہر چیزپرگواہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

( اس دن کو یاد رکھیں ) جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا اور ان کو ان کے سارے اعمال سے آگاہ کرے گا ۔ اللہ نے اس کو شمار کر رکھا ہے اور یہ لوگ اس کو بھلائے بیٹھے ہیں اور اللہ ہر چیز کے پاس حاضر ہے ۔

By Hussain Najfi

جس دن اللہ ان سب کو زندہ کر کے اٹھائے گا تو انہیں بتائے گا جو کچھ انہوں نے کیا تھا اللہ نے تو ( ان کے اعمال کو ) محفوظ رکھا مگر وہ بھول گئے اور اللہ ہر چیز پر شاہد ہے ۔

By Moudoodi

اس دن ( یہ ذلت کا عذاب ہونا ہے ) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھا ئے گا اور انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں ۔ وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھر گن گن کہ محفوظ کر رکھا ہے 17 ۔ اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے ۔ ع

By Mufti Naeem

جس دن اللہ ( تعالیٰ ) ان سب کو دوبارہ زندہ فرمائین گے پھر ان کو ان کے اعمال کی خبر دیںگے اللہ ( تعالیٰ ) نے اس ( عمل ) کو محفوظ فرما رکھا ہے اور یہ لوگ اسے بھول گئے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر گواہ ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اس دن جب اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گا ، پھر انہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا ۔ اللہ نے اسے گن گن کر محفوظ رکھا ہے ، اور یہ اسے بھول گئے ہیں ۔ اور اللہ ہر چیز کا گواہ ہے ۔

By Noor ul Amin

جس دن اللہ ان سب کو دوبارہ زندہ کرے گاتوانہیں بتلادے گاکہ وہ کیا کرکے آئے ہیں ، اللہ نے اس کاپوراریکارڈ رکھا ہے وہ خوداسے بھول گئے اور اللہ ہرچیز پہ گوا ہ ہے

By Kanzul Eman

جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا ( ف۲۱ ) پھر انہیں ان کے کو تک جتادے گا ( ف۲۲ ) اللہ نے انہیں گن رکھا ہے اور وہ بھول گئے ( ف۲۳ ) اور ہر چیز اللہ کے سامنے ہے ،

By Tahir ul Qadri

جس دن اللہ ان سب لوگوں کو ( دوبارہ زندہ کر کے ) اٹھائے گا پھر انہیں اُن کے اعمال سے آگاہ فرمائے گا ، اللہ نے ( ان کے ) ہر عمل کو شمار کر رکھا ہے حالانکہ وہ اسے بھول ( بھی ) چکے ہیں ، اور اللہ ہر چیز پر مطّلع ( اور آگاہ ) ہے