Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि वे निकाले गए तो वे उन के साथ नहीं निकलेंगे और यदि उन से युद्ध हुआ तो वे उन की सहायता कदापि न करेंगे और यदि उन की सहायता करें भी तो पीठ फेंर जाएँगे। फिर उन्हें कोई सहायता प्राप्त न होगी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگراُنہیں نکالا گیا تووہ اُن کے ساتھ نہیں نکلیں گے اوراگراُن سے جنگ کی گئی تویہ اُن کی مددنہیں کریں گے اور یقینااگروہ اُن کی مددکریں گے تووہ ضرورپشتیں پھیریں گے پھروہ مددنہیں کیے جائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے ۔ اور اگر ان کی مدد بھی کریں گے تو پیٹھ دکھائیں گے ، پھر ان کی کوئی مدد نہیں ہوگی ۔

By Hussain Najfi

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے پھر ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔

By Moudoodi

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے ، اوراگر ان سے جنگ کی گئی یہ ان کی ہرگز مدد نہ کریں گے ، اور اگر یہ ان کی مدد کریں بھی تو پیٹھ پھیر جائیں گے اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے ۔

By Mufti Naeem

اگر یہ نکال دئیے گئے تو وہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو وہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر ان کی مدد کریں بھی تو البتہ ضرور پیٹھ پھیر لیں گے ، پھر ان کی مددنہیں کی جائے گی ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ پکی بات ہے کہ اگر ان ( اہل کتاب ) کو نکالا گیا تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے ۔ ( ١٠ ) اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر بالفرض ان کی مدد کی بھی تو پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے ، پھر ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا ۔

By Noor ul Amin

اگر ( یہودی ) نکالے گئے تویہ ( منافقین ) ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر جنگ ہوئی تووہ ( منافقین ) ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگرانہوں نے ان کی مدد کی تووہ پیٹھ پھیرکربھاگ نکلیں گے پھرکہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے

By Kanzul Eman

اگر وہ نکالے گئے ( ف٤۵ ) تو یہ ان کے ساتھ نہ نکلیں گے ، اور ان سے لڑائی ہوئی تو یہ ان کی مدد نہ کریں گے ( ف٤٦ ) اگر ان کی مدد کی بھی تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے ، پھر ( ف٤۷ ) مدد نہ پائیں گے ،

By Tahir ul Qadri

اگر وہ ( کفّارِ یہود مدینہ سے ) نکال دیئے گئے تو یہ ( منافقین ) اُن کے ساتھ ( کبھی ) نہیں نکلیں گے ، اور اگر اُن سے جنگ کی گئی تو یہ اُن کی مدد نہیں کریں گے ، اور اگر انہوں نے اُن کی مدد کی ( بھی ) تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ، پھر اُن کی مدد ( کہیں سے ) نہ ہوسکے گی