यदि अल्लाह ने उन के लिए देश निकाला न लिख दिया होता तो दुनिया में ही वह उन्हें अवश्य यातना दे देता, और आख़िरत में तो उन के लिए आग की यातना है ही
اوراگر اﷲ تعالیٰ نے اُن پرجلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا ہی میں اُنہیں لازماً عذاب دیتااور آخرت میں اُن کے لیے آگ کاعذاب ہے۔
اور اگر اللہ نے ان کیلئے جلاوطنی نہ مقدر کر رکھی ہوتی تو ان کو دنیا میں عذاب دیتا اور ان کیلئے آخرت میں دوزخ کا عذاب ہے ۔
اور اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تووہ دنیا ہی میں ان کو عذاب دیتا اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی ۔
اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا ، 8 ۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے ہی ۔
اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کے لیے ( بطورِ سزا ) جلا وطنی مقرر نہ کی ہوتی تو البتہ وہ ان کو دنیا میں ( مسلمانوں کے ہاتھوں ) سزا دیتا اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ( تیار ) ہے ۔
اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو وہ دنیا ہی میں ان کو عذاب دے دیتا ، ( ٣ ) البتہ آخرت میں ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ۔
اور اگر اللہ نے ان کی قسمت میں جلاوطنی نہ لکھ دی ہوتی توانہیں دنیامیں ہی شدیدعذاب دیتا اور آخرت میں توان کے لئے آگ کاعذاب ہے
اور اگر نہ ہوتا کہ اللہ نے ان پر گھر سے اجڑنا لکھ دیا تھا تو دنیا ہی میں ان پر عذاب فرماتا ( ف۱۱ ) اور ان کے لیے ( ف۱۲ ) آخرت میں آگ کا عذاب ہے ،
اور اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی لکھ نہ دی ہوتی تو وہ انہیں دنیا میں ( اور سخت ) عذاب دیتا ، اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) دوزخ کا عذاب ہے