Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि अपने गवाहों को लाओ जो इस पर गवाही दें कि अल्लाह ने उन चीज़ों को हराम ठहराया है, अगर वे झूठी गवाही दे भी दें तो आप उनके साथ गवाही न देना, और आप उन लोगों की ख़्वाहिशों की पैरवी न करें जिन्होंने हमारी निशानियों को झुठलाया और जो आख़िरत पर ईमान नहीं रखते और दूसरों को अपने रब का हमसर ठहराते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں: ’’تم اپنے گواہ لاؤجوگواہی دیں کہ یقینااﷲ تعالیٰ ہی نے ان کوحرام کیا ہے۔‘‘ پھراگروہ گواہی دے بھی دیں توآپ ان کے ساتھ گواہی نہ دیں اورنہ ان کی خواہشات کی پیروی کریں جن لوگوں نے ہماری آیات کوجھٹلایاا ور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اوروہی (دوسروں کو)اپنے رب کے برابرقرار دیتے ہیں ۔

By Amin Ahsan Islahi

کہو: لاؤ اپنے ان گواہوں کو جو شاہد ہیں کہ اللہ نے فلاں چیز حرام ٹھہرائی ہے ۔ پس اگر وہ شہادت دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دیجیو اور ان لوگوں کی خواہشوں کی پیروی نہ کیجیو ، جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے تھے اور وہ اپنے رب کے ہمسر ٹھہراتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

کہہ دیجئے! لاؤ اپنے ان گواہوں کو جو اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ نے اس کو حرام کیا ہے؟ اور اگر وہ ( جھوٹی ) گواہی دے بھی دیں تو آپ نہ ان کے ساتھ گواہی دیجئے اور نہ ہی ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کیجئے ۔ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ۔ اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ اپنے پروردگار کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں ۔

By Moudoodi

ان سے کہو کہ لاؤ اپنے وہ گواہ جو اس بات کی شہادت دیں کہ اللہ ہی نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے ۔ پھر اگر وہ شہادت دے دیں تو تم ان کے ساتھ شہادت نہ دینا ، 126 اور ہرگز ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنھوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے ، اور جو آخرت کے منکر ہیں ، اور جو دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں ۔ ؏١۸

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مکمل سچی بات تو اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی رہی پس وہ اگر چاہتے تو تم سب کو ہدایت دیدیتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان سے کہو کہ : اپنے وہ گواہ ذرا سامنے لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام قرار دیا ہے ۔ پھر اگر یہ خود گواہی دے بھی دیں تو تم ان کے ساتھ گواہی میں شریک نہ ہونا ، اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلنا جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے ۔ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، اور جو دوسروں کو ( خدائی میں ) اپنے پروردگار کے برابر مانتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

آپ ( ان سے ) کہیے:تم لوگ اپنے ان گواہوں کو تولائوجویہ گواہی دیں کہ بیشک اللہ نے ان چیزوں کو حرام کردیا ہے اور پھراگروہ گواہی دے بھی دیں توآپ ان کے ساتھ گواہی نہ دینا ، نہ ہی ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے لگناجوہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں اور دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر بناتے ہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ لاؤ اپنے وہ گواہ جو گواہی دیں کہ اللہ نے اسے حرام کیا ( ف۳۱۰ ) پھر اگر وہ گواہی دے بیٹھیں ( ف۳۱۱ ) تو تو اے سننے والے! ان کے ساتھ گواہی نہ دینا اور ان کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا جو ہماری آیتیں جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور اپنے رب کا برابر والا ٹھہراتے ہیں ( ف۳۱۲ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( ان مشرکوں سے ) فرما دیجئے کہ تم اپنے ان گواہوں کو پیش کرو جو ( آکر ) اس بات کی گواہی دیں کہ اﷲ نے اسے حرام کیا ہے ، پھر اگر وہ ( جھوٹی ) گواہی دے ہی دیں تو ان کی گواہی کو تسلیم نہ کرنا ( بلکہ ان کا جھوٹا ہونا ان پر آشکار کر دینا ) ، اور نہ ایسے لوگوں کی خواہشات کی پیروی کرنا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وہ ( معبودانِ باطلہ کو ) اپنے رب کے برابر ٹھہراتے ہیں