आप कह दीजिए कि पूरी हुज्जत तो अल्लाह की है, और अगर अल्लाह चाहता तो तुम सबको हिदायत दे देता।
آپ کہہ دیں: ’’کامل دلیل اﷲ تعالیٰ ہی کے پاس ہے،چنانچہ اگروہ چاہتا تو تم سب کووہ ضرورہدایت دے دیتا۔‘‘
کہہ دو کہ اللہ کیلئے تو بس حجت ہے پہنچ جانے والی اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔
کہہ دیجئے! کہ اللہ کی دلیل زبردست ہے ۔ اگر اللہ ( اپنی مشیت قاہرہ سے ) چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔
پھر کہو ﴿تمہاری اس حجّت کے مقابلہ میں﴾ حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے ، بے شک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا ۔ 125
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مکمل سچی بات تو اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کی رہی پس وہ اگر چاہتے تو تم سب کو ہدایت دیدیتے ۔
۔ ( اے پیغمبر ! ان سے ) کہو کہ : ایسی دلیل تو اللہ ہی کی ہے جو ( دلوں تک ) پہنچنے والی ہو ۔ چنانچہ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ( زبردستی ) ہدایت پر لے آتا ۔ ( ٨٠ )
آپ کہہ دیجئے ( تمہارے مقابلہ میں ) اللہ کی حجت کامل ہے لہٰذااگروہ چاہتاتوتم سب کو ہدایت دے دیتا
تم فرماؤ تو اللہ ہی کی حجت پوری ہے ( ف۳۰۹ ) تو وہ چاہتا تو سب کی ہدایت فرماتا ،
فرما دیجئے کہ دلیلِ محکم تو اﷲ ہی کی ہے ، پس اگر وہ ( تمہیں مجبور کرنا ) چاہتا تو یقیناً تم سب کو ( پابندِ ) ہدایت فرما دیتا٭