Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन्होंने शिर्क किया वे कहेंगे कि अगर अल्लाह चाहता तो न हम शिर्क करते और न हमारे बाप-दादा करते और न हम किसी चीज़ को हराम कर लेते, इसी तरह झुठलाया उन लोगें ने भी जो इससे पहले हुए थे यहाँ तक कि उन्होंने हमारा अज़ाब चखा, आप पूछिए कि क्या तुम्हारे पास कोई इल्म है जिसको तुम हमारे सामने पेश करो, तुम तो सिर्फ़ गुमान के पीछे चल रहे हो और महज़ अंदाज़ों से काम ले रहे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جن لوگوں نے شرک کیاوہ بہت جلد کہیں گے کہ اگراﷲ تعالیٰ چاہتا،نہ توہم شرک کرتے اورنہ ہی ہمارے باپ دادااورنہ ہم کسی چیزکوحرام کرتے،اسی طرح اُن لوگوں نے بھی جھٹلایاتھاجوان سے پہلے تھے،یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا۔آپ پوچھیں کیاتمہارے پاس کوئی علم ہے؟توتم اُسے ہمارے لیے نکال لاؤتم گمان کے سواکسی چیزکی پیروی نہیں کرتے اورتم محض قیاس آرائیاں ہی کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

جنہوں نے شرک کیا ، وہ کہیں گے: اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے ، نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کرتے ۔ اسی طرح جھٹلایا ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے گذرے ، یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھا ۔ پوچھو: تمہارے پاس ہے اس کی کوئی سند کہ تم اس کو ہمارے لئے ظاہر کرسکو؟ تم محض گمان کی پیروی کر رہے ہو اور محض اٹکل کے تیر تکے چلا رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

عنقریب مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اللہ نہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھا ۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے پاس کوئی علمی دلیل ہے تو اسے ہمارے سامنے ظاہر کرو ۔ تم تو محض گمان کی پیروی کر رہے ہو اور صرف اٹکل پچو باتیں کرتے ہو ۔

By Moudoodi

یہ مشرک لوگ ﴿تمہاری ان باتوں کے جواب میں﴾ ضرور کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم کسی چیز کو حرام ٹھیراتے ۔ 124 ایسی ہی باتیں بنا بنا کر ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی حق کو جھٹلایا تھا یہاں تک کہ آخر کار ہمارے عذاب کا مزا انہوں نے چکھ لیا ۔ ان سے کہو کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جسے ہمارے سامنے پیش کر سکو؟ تم تو محض گمان پر چل رہے ہو اور نری قیاس آرائیاں کرتے ہو ۔

By Mufti Naeem

مشرکین اب یہ کہیں گے کہ اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو نہ ہم شرک کرتے نہ ہمارے باپ دادا اور ہم کسی چیز کو حرام نہ کرتے اسی طرح ان سے پہلے لوگوں نے ( بھی ) جھٹلایا تھا یہاں تک کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھا آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے تواسے ہمارے سامنے ظاہر کرو ۔ تم لوگ تو خیالی باتوں ( ہی ) کی پیروی کرتے ہو اور تم لوگ تو صرف خیالات کے ذریعے باتیں گھڑتے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے شرک اپنایا ہوا ہے وہ یہ کہیں گے کہ : اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے ، نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم کسی بھی چیز کو حرام قرار دیتے ، ( ٧٩ ) ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی اسی طرح ( رسولوں کو ) جھٹلایا تھا ، یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا ۔ تم ان سے کہو کہ : کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جو ہمارے سامنے نکال کر پیش کرسکو؟ تم تو جس چیز کے پیچھے چل رہے ہو وہ گمان کے سوا کچھ نہیں ، اور تمہارا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ وہمی اندازے لگاتے رہو ۔

By Noor ul Amin

یہ مشرک ( جواباً ) یہ کہہ دینگے کہ:’’اگراللہ چاہتاتونہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا ، نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے‘‘ ، اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھاجوان سے پہلے تھے حتیٰ کہ انہوں نے ہمارے عذاب کاذائقہ چکھ لیاآپ ان سے کہہ دیجئے کہ: اگر تمہارے پاس کوئی علم کی بات ہے تولائو ہمیں د کھا ئو ‘‘ تم محض وہم وگمان کے پیچھے لگے ہو اور محض بے دلیل باتیں کرتے ہو

By Kanzul Eman

اب کہیں گے مشرک کہ ( ف۳۰۵ ) اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے نہ ہمارے باپ دادا نہ ہم کچھ حرام ٹھہراتے ( ف۳۰٦ ) ایسا ہی ان کے اگلوں نے جھٹلایا تھا یہاں تک کہ ہمارا عذاب چکھا ( ف۳۰۷ ) تم فرماؤ کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے کہ اسے ہمارے لیے نکالو ، تم تو نرے گمان ( خام خیال ) کے پیچھے ہو اور تم یونہی تخمینے کرتے ہو ( ف۳۰۸ )

By Tahir ul Qadri

جلد ہی مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اﷲ چاہتا تو نہ ( ہی ) ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے آباء و اجداد اور نہ کسی چیز کو ( بلا سند ) حرام قرار دیتے ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے حتٰی کہ انہوں نے ہمارا عذاب چکھ لیا ۔ فرما دیجئے: کیا تمہارے پاس کوئی ( قابلِ حجت ) علم ہے کہ تم اسے ہمارے لئے نکال لاؤ ( تو اسے پیش کرو ) ، تم ( علمِ یقینی کو چھوڑ کر ) صرف گمان ہی کی پیروی کرتے ہو اور تم محض ( تخمینہ کی بنیاد پر ) دروغ گوئی کرتے ہو