Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पूछिए कि सबसे बड़ा गवाह कौन है, कह दीजिए कि अल्लाह है जो मेरे और तुम्हारे दरमियान गवाह है और मुझ पर यह क़ुरआन उतारा गया ताकि मैं तुमको उसके ज़रिए से ख़बरदार करता रहूँ और उसको जिस तक यह पहुँचे, क्या तुम इसकी गवाही देते हो कि अल्लाह के साथ कुछ और माबूद भी हैं? कह दें कि मैं इसकी गवाही नहीं देता, नीज़ कह दें कि वह तो बस एक ही माबूद है और मैं बरी हूँ तुम्हारे शिर्क से।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ ان سے پوچھیں کون سی چیزگواہی میں سب سے بڑی ہے؟آپ کہہ دیں اﷲ تعالیٰ میرے اورتمہارے درمیان گواہ ہے اورمیری طرف یہ قرآن وحی کیاگیاہے تاکہ میں اس کے ساتھ تمہیں بھی خبردارکروں اوراُنہیں بھی جن تک یہ پہنچے، کیاتم گواہی دیتے ہو کہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ واقعتا دوسرے معبودبھی ہیں؟آپ کہہ دیں:میں تو گواہی نہیں دیتا ،آپ کہہ دیں:وہ توبس ایک ہی معبودہے اور بلاشبہ میں اُن سے بے تعلق ہوں جو تم شریک بناتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

پوچھو: شہادت کیلئے سب سے بڑا کون ہے؟ کہو: اللہ! وہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے اور میری طرف یہ قرآن وحی کیا گیا ہے کہ میں بھی اس کے ذریعہ سے تم کو ڈراؤں اور وہ بھی جن کو یہ پہنچے ۔ کیا تم اس بات کے گواہ بنتے ہو کہ خدا کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں؟ کہہ دو: میں اس کی گواہی نہیں دیتا ۔ کہہ دو: وہ تو بس ایک ہی معبود ہے اور میں ان سے بری ہوں جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہو کہ گواہی میں سب سے بڑھ کر کون سی چیز ہے؟ کہہ دیجیے کہ اللہ! جو میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ۔ اور یہ قرآن بذریعہ وحی میری طرف بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ سے تمہیں اور جس تک یہ پہنچے سب کو ڈراؤں ۔ کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ہیں؟ کہیے کہ میں تو یہ گواہی نہیں دیتا ۔ کہو وہ واحد و یکتا ہے ۔ اور میں تمہارے شرک سے بری و بیزار ہوں ۔

By Moudoodi

ان سے پوچھو ، کس کی گواہی سب سے بڑھ کر ہے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ کہو ، میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے ، 11 اور یہ قرآن میری طرف بذریعہ وحی بھیجا گیا ہے تاکہ تمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے ، سب کو متنبّہ کردوں ۔ کیا واقعی تم لوگ یہ شہادت دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہیں؟ 12 کہو ، میں تو اس کی شہادت ہرگز نہیں دے سکتا ۔ 13 کہو ، خدا تو وہی ایک ہے اور میں اس شرک سے قطعی بیزار ہوں جس میں تم مبتلا ہو ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ شہادت کیلئے سب سے بڑی چیز کون سی ہے؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے اﷲ ( تعالیٰ ) میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہیں اور میری طرف یہ قرآن وحی کیاگیا ہے تاکہ میںتمہیں اور جس جس کو یہ پہنچے اس کے ذریعے ڈرائوں کیا تم اس کی گواہی دو گے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کے ساتھ دوسرے معبود بھی ( شریک ) ہیں؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ میں تو ( ایسی ) گواہی نہیں دیتا آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ بلاشبہ وہ تو بس ایک ہی معبود اور بے شک میں جو شرک تم کرتے ہو اس سے بیراز ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہو : کون سی چیز ایسی ہے جو ( کسی بات کی ) گواہی دینے کے لیے سب سے اعلی درجے کی ہو ؟ کہو : اللہ ( اور وہی ) میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ۔ اور مجھ پر یہ قرآن وحی کے طور پر اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے میں تمہیں ڈراؤں ، اور ان سب کو بھی جنہیں یہ قرآن پہنچے ۔ کیا سچ مچ تم یہ گواہی دے سکتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور بھی معبود ہیں؟ کہہ دو کہ : میں تو ایسی گواہی نہیں دوں گا ۔ کہہ دو کہ : وہ تو صرف ایک خدا ہے اور جن جن چیزوں کو تم اس کی خدائی میں شریک ٹھہراتے ہو ، میں ان سب سے بیزار ہوں ۔

By Noor ul Amin

پوچھئے:سب سے بڑھ کر ( سچی ) گواہی کس کی ہوسکتی ہے ؟کہہ دیجئے:’’اللہ کی جو میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے نیز یہ قرآن میری طرف وحی کیا گیا ہے تاکہ اس سے تمہیں اور ہراس شخص کو ڈرائوں جس تک اس قرآن کاپیغام پہنچے ، کیا تم واقعی گواہی دیتے ہوکہ اللہ کے ساتھ دوسرے معبودبھی ہیں ‘‘؟ ( اے محمد ) آپ کہہ دیجئے میں ایسی گواہی نہیں دیتاکہہ دیجئے کہ اللہ اکیلامعبود ہے اور میں اس شرک سے بیزار ہوںجو تم کررہے ہو

By Kanzul Eman

تم فرماؤ سب سے بڑی گواہی کس کی ( ف٤٤ ) تم فرماؤ کہ اللہ گواہ ہے مجھ میں اور تم میں ( ف٤۵ ) اور میری طرف اس قرآن کی وحی ہوئی ہے کہ میں اس سے تمھیں ڈراؤں ( ف٤٦ ) اور جن جن کو پہنچے ( ف٤۷ ) تو کیا تم ( ف٤۸ ) یہ گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور خدا ہیں ، تم فرماؤ ( ف٤۹ ) کہ میں یہ گواہی نہیں دیتا ( ف۵۰ ) تم فرماؤ کہ وہ تو ایک ہی معبود ہے ( ف۵۱ ) اور میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک ٹھہراتے ہو ( ف۵۲ )

By Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے دریافت ) فرمائیے کہ گواہی دینے میں سب سے بڑھ کر کون ہے؟ آپ ( ہی ) فرما دیجئے کہ اﷲ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہے ، اور میری طرف یہ قرآن اس لئے وحی کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے تمہیں اور ہر اس شخص کو جس تک ( یہ قرآن ) پہنچے ڈر سناؤں ۔ کیا تم واقعی اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اﷲ کے ساتھ دوسرے معبود ( بھی ) ہیں؟ آپ فرما دیں: میں ( تو اس غلط بات کی ) گواہی نہیں دیتا ، فرما دیجئے: بس معبود تو وہی ایک ہی ہے اور میں ان ( سب ) چیزوں سے بیزار ہوں جنہیں تم ( اﷲ کا ) شریک ٹھہراتے ہو