और दुनिया की ज़िंदगी तो बस एक खेल-तमाशा है, और आख़िरत का घर बेहतर है उन लोगों के लिए जो तक़वा रखते हैं, क्या तुम नहीं समझते।
اور دنیاکی زندگی کھیل تماشے کے سواکچھ نہیں اورآخرت کا گھر یقیناان لوگوں کے لیے بہت ہی بہترہے جو اﷲ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں توکیا تم سمجھتے نہیں؟
اور یہ دنیا کی زندگی تو بس کھیل تماشا ہے ۔ البتہ دارِ آخرت ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو تقویٰ رکھتے ہیں ۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں؟
اور دنیا کی زندگی نہیں ہے مگر کھیل تماشا اور بے شک آخرت والا گھر پرہیزگاروں کے لئے بہت اچھا ہے کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔
دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور ایک تماشا ہے ، 20 حقیقت میں آخرت ہی کا مقام ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو زیاں کاری سے بچنا چاہتے ہیں ، پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لو گے؟
اور دنیوی زندگی تو صرف کھیل تماشہ ہے اور پرہیزگاروں کیلئے آخرت کا گھر یقینا بہتر ہے پس کیا تم عقل نہیں رکھتے ۔
اور دنیوی زندگی تو ایک کھیل تماشے کے سوا کچھ نہیں ( ٨ ) اور یقین جانو کہ جو لوگ تقوی اختیار کرتے ہیں ، ان کے لیے آخرت والا گھر کہیں زیادہ بہتر ہے ۔ تو کیا اتنی سی بات تمہاری عقل میں نہیں آتی؟
یہ دنیا کی زندگی توبس ایک کھیل اور تماشا ہے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے آخرت کا گھر ہی بہترہے کیا تم سوچتے نہیں ؟
اور دنیا کی زندگی نہیں مگر کھیل کود ( ف۷۰ ) اور بیشک پچھلا گھر بھلا ان کے لئے جو ڈرتے ہیں ( ف۷۱ ) تو کیا تمہیں سمجھ نہیں ،
اور دنیوی زندگی ( کی عیش و عشرت ) کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں ، اور یقیناً آخرت کا گھر ہی ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں ، کیا تم ( یہ حقیقت ) نہیں سمجھتے