Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क़बूल तो वही लोग करते हैं जो सुनते हैं, और मुर्दों को अल्लाह उठाएगा फिर वे उसी की तरफ़ लौटाए जाएंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ قبول تو صرف وہی لوگ کرتے ہیں جوسنتے ہیں اور مُردوں کو تو اﷲ تعالیٰ اُٹھائے گا پھر وہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

بات تو وہی مانیں گے جو سنتے سمجھتے ہیں ۔ رہے یہ مردے تو اللہ ان کو اٹھائے گا ، پھر یہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

By Hussain Najfi

دعوتِ حق صرف وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور جو مردے ہیں ان کو بس اللہ ہی ( قیامت کے دن ) اٹھائے گا پھر وہ اس کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

By Moudoodi

دعوتِ حق پر لبیک وہی لوگ کہتے ہیں جو سننے والے ہیں ، رہے مردے ، 25 تو انہیں تو اللہ بس قبروں ہی سے اٹھائے گا اور پھر وہ ﴿اس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے﴾ واپس لائے جائیں گے ۔

By Mufti Naeem

بلاشبہ ( حق ) قبول تو صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو سنتے ہیں اور اﷲتعالیٰ مردوں کو ( دوبارہ زندہ کرکے ) اٹھائیںگے اور پھر وہ انہی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بات تو وہی لوگ مان سکتے ہیں جو ( حق کے طالب بن کر ) سنیں ۔ جہاں تک ان مردوں کا تعلق ہے ان کو تو اللہ ہی قبروں سے اٹھائے گا ، پھر یہ اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے ۔

By Noor ul Amin

بات وہی مانتے ہیںجو ( دل کے کانوں ) سنتے ہیں رہے مرُدے تواللہ یوم قیامت زندہ کرے گاپھروہ اسی کے حضورواپس لائے جائینگے

By Kanzul Eman

مانتے تو وہی ہیں جو سنتے ہیں ( ف۸۰ ) اور ان مردہ دلوں ( ف۸۱ ) کو اللہ اٹھائے گا ( ف۸۲ ) پھر اس کی طرف ہانکے جائیں گے ( ف۸۳ )

By Tahir ul Qadri

بات یہ ہے کہ ( دعوتِ حق ) صرف وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو ( اسے سچے دل سے ) سنتے ہیں ، اور مُردوں ( یعنی حق کے منکروں ) کو اﷲ ( حالتِ کفر میں ہی قبروں سے ) اٹھائے گا پھر وہ اسی ( رب ) کی طرف ( جس کا انکار کرتے تھے ) لوٹائے جائیں گے