Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वे कहते हैं कि रसूल पर कोई निशानी उसके रब की तरफ़ से क्यों नहीं उतरी? आप कहिए कि बेशक अल्लाह क़ादिर है कि कोई निशानी उतारे मगर अकसर लोग नहीं जानते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورانہوں نے کہاکہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اُتارا گیا؟ آپ کہہ دیں یقینااﷲ تعالیٰ اس پرقادرہے کہ کوئی معجزہ اتارے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں: اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ ان سے کہہ دو کہ بیشک اللہ اس بات پر قادر ہے کہ کوئی نشانی اتار دے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

By Hussain Najfi

اور وہ کفار کہتے ہیں کہ ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نازل نہیں ہوتا؟ کہہ دیجیے کہ بے شک اللہ تو کوئی بھی معجزہ نازل کرنے پر قادر ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس نبی پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری؟ کہو ، اللہ نشانی اتارنے کی پوری قدرت رکھتا ہے ، مگر ان میں سے اکثر لوگ نادانی میں مبتلا ہیں ۔ 26

By Mufti Naeem

اور وہ کہتے ہیں ان کے رب کی طرف سے ان پر کوئی نشانی ( ہماری فرمائشوں میںسے ) کیوں نہیں نازل کی گئی؟ آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے بیشک اﷲتعالیٰ اتارنے پر قادر ہیں لیکن ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ( اگر یہ نبی ہیں تو ) ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ تم ( ان سے ) کہو کہ اللہ بیشک اس بات پر قادر ہے کہ کوئی نشانی نازل کردے ، لیکن ان میں سے ا کثر لوگ ( اس کا انجام ) نہیں جانتے ۔ ( ١١ )

By Noor ul Amin

اور کہتے ہیں کہ ان پہ ان کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا؟ آپ انہیں کہیے کہ معجز ہ اتارنے پر تواللہ ہی قادرہے لیکن بات یہ ہے کہ ا ن میں سے اکثرنادان ہیں

By Kanzul Eman

اور بولے ( ف۸٤ ) ان پر کوئی نشانی کیوں نہ اتری ان کے رب کی طرف سے ( ف۸۵ ) تم فرماؤ کہ اللہ قادر ہے کہ کوئی نشانی اتارے لیکن ان میں بہت نرے ( بالکل ) جاہل ہیں ( ف۸٦ )

By Tahir ul Qadri

اور انہوں نے کہا کہ اس ( رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پراس کے رب کی طرف سے ( ہروقت ساتھ رہنے والی ) کوئی نشانی کیوں نہیں اتاری گئی؟ فرما دیجئے: بیشک اﷲ اس بات پر ( بھی ) قادر ہے کہ وہ ( ایسی ) کوئی نشانی اتار دے لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( اس کی حکمتوں کو ) نہیں جانتے