Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि यह बताओ कि अगर अल्लाह का अज़ाब तुम्हारे ऊपर अचानक या खुले तौर पर आ जाए तो ज़ालिमों के सिवा और कौन हलाक होगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہیں کیاتم نے دیکھا کہ اگرتم پراﷲ تعالیٰ کاعذاب اچانک یااعلانیہ آجائے تونہیں ہلاک کیاجائے گاسوا ئے ظالم لوگوں کے۔

By Amin Ahsan Islahi

پوچھو: بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر ( بے خبری میں ) اچانک آدھمگے یا ڈنکے کی چوٹ آئے تو ظالموں کے سوا اور کون ہلاک ہوگا؟

By Hussain Najfi

کہیے ذرا غور کرکے بتاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب اچانک یا علانیہ آجائے تو ظالم لوگوں کے سوا اور کون ہلاک و برباد ہوگا؟

By Moudoodi

کہو ، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ کی طرف سے اچانک یا علانیہ تم پر عذاب آجائے تو کیا ظالم لوگوں کے سوا کوئی اور ہلاک ہوگا ؟

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے ذرا بتلائو تو اگرتم پر اﷲ ( تعالیٰ ) کا عذاب اچانک یا کھلم کھلا آپڑے تو ظالموں کے علاوہ اور کون ہلاک ہوگا؟

By Mufti Taqi Usmani

کہو : ذرا یہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تمہارے پاس اچانک آئے یا اعلان کرکے ، دونوں صورتوں میں کیا ظالموں کے سوا کسی اور کو ہلاک کیا جائے گا؟ ( ١٦ )

By Noor ul Amin

پوچھئے بھلا دیکھوتو ، اگرتم پر اللہ کاعذاب یکدم آجائے یااعلانیہ آجائے تو کیا ظالموں کے سوا کوئی اور ہلاک ہوگا؟

By Kanzul Eman

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آئے اچانک ( ف۱۰۸ ) یا کھلم کھلا ( ف۱۰۹ ) تو کون تباہ ہوگا سوا ظالموں کے ( ف۱۱۰ )

By Tahir ul Qadri

آپ ( ان سے یہ بھی ) فرما دیجئے کہ تم مجھے بتاؤ اگر تم پر اﷲ کا عذاب اچانک یا کھلم کھلا آن پڑے تو کیا ظالم قوم کے سوا ( کوئی اور ) ہلاک کیا جائے گا