और इस्माईल और अल-यसअ और यूनुस और लूत (अलैहिमुस्सलाम) को भी, और उनमें से हर एक को हमने दुनिया वालों पर फ़ज़ीलत अता की।
اور اسماعیل کواور یسع کواوریونس کو اور لوط کو بھی اورہرایک کوہم نے تمام دنیاپرفضیلت عطا کی۔
اور اسماعیل ، یسع ، یونس اور لوط کو بھی ، اور ان میں سے ہر ایک کو ہم نے عالم والوں پر فضیلت بخشی ۔
اور اسماعیل ، یسع ، یونس اور لوط کو ( بھی ہدایت دی ) اور ان سب کو ہم نے تمام جہانوں پر فضیلت دی ۔
﴿اسی کے خاندان سے﴾ اسماعیل ( علیہ السلام ) ، الیسع ( علیہ السلام ) ، اور یونس ( علیہ السلام ) اور لوط ( علیہ السلام ) کو ﴿راستہ دکھایا﴾ ۔ ان میں سے ہر ایک کو ہم نے تمام دنیا والوں پر فضیلت عطا کی ۔
اور اسماعیل اور الیسع اور یونس اور لوط ( علیہم السلام ) کو ہدایت دی اور ہم نے سب کو جہاں والوں پر فضیلت عطا فرمائی ۔
نیز اسماعیل ، الیسع ، یونس اور لوط کو بھی ۔ اور ان سب کو ہم نے دنیا جہان کے لوگوں پر فضیلت بخشی تھی ۔
اور اسمٰعیل ، اور الیسع ، اور یونس اور لوط کو بھی ، ان میں ہر ایک کو ہم نے اقوام عالم پر فضیلت دی تھی
اور اسماعیل اور یسع اور یونس اور لوط کو ، اور ہم نے ہر ایک کو اس کے وقت میں سب پر
اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط ( علیھم السلام کو بھی ہدایت سے شرف یاب فرمایا ) ، اور ہم نے ان سب کو ( اپنے زمانے کے ) تمام جہان والوں پر فضیلت بخشی