और उनके बाप-दादों और उनकी औलाद और उनके भाइयों में से भी, और उनको हमने चुन लिया और हमने सीधे रास्ते की तरफ़ उनकी रहनुमाई की।
اوران کے بعض آباء و اجدادکواوران کی بعض اولادوں کواوران کے بعض بھائیوں کوبھی اور اُنہیں ہم نے چن لیااورہم نے انہیں سیدھاراستہ دکھلایا۔
اور ان کے آباء واجداد ، ان کی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بھی ہم نے ہدایت یافتہ بنائے اور ان کو برگزیدہ کیا اور ان کو ہم نے صراطِ مستقیم کی ہدایت بخشی ۔
اور ان کے آباء و اجداد اور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی ( کچھ کو ہدایت دی ) اور ہم نے انہیں منتخب کیا اور سیدھے راستے کی ہدایت دی ۔
نیز ان کے آباواجداد اور ان کی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بہتوں کو ہم نے نوازا ، انہیں اپنی خدمت کے لیے چن لیا اور سیدھے راستے کی طرف ان کی راہنمائی کی ۔
اور ان کے باپ دادوں اورا ن کی اولاد اور ان کے بھائیوں ( میں سے کچھ کو ) ہدایت دی اور ہم نے ان کو چن لیا اور ان کو سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی ۔
اور ان کے باپ دادوں ، ان کی اولادوں اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بہت سے لوگوں کو ۔ ہم نے ان سب کو منتخب کر کے راہ راست تک پہنچا دیا تھا ۔
اوران کے باپ دادا ، ان کی اولاداوران کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو ہم نے منتخب کرلیاتھا اور سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی تھی
اور کچھ ان کے باپ دادا اور اولاد اور بھائیوں میں سے بعض کو ( ف۱۷٦ ) اور ہم نے انہیں چن لیا اور سیدھی راہ دکھائی ،
اور ان کے آباؤ ( و اجداد ) اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی ( بعض کو ایسی فضیلت عطا فرمائی ) اور ہم نے انہیں ( اپنے لطفِ خاص اور بزرگی کے لئے ) چن لیا تھا اور انہیں سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرما دی تھی