यह अल्लाह की हिदायत है जिससे वह रहनुमाई करता है अपने बंदों में से जिसकी चाहता है, और अगर वे शिर्क करते तो ज़ाया हो जाता जो कुछ उन्होंने किया था।
یہ اﷲ تعالیٰ کی ہدایت ہے، وہ اس کے ساتھ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتاہے راہ نمائی فرماتا ہے،اوراگروہ شرک کرتے تویقینااُن سے ضائع ہوجاتاجووہ عمل کرتے تھے۔
یہ اللہ کی ہدایت ہے ۔ اس سے وہ سرفراز فرماتا ہے ، اپنے بندوں میں سے ، جس کو چاہتا ہے اور اگر وہ شرک کرتے تو ان کا سارا کیا دھرا اکارت ہوکے رہ جاتا ۔
یہ اللہ کی خاص ہدایت ہے جس کے ذریعے سے وہ بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے اور اگر انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کے وہ سب عمل برباد ہو جاتے جو وہ کیا کرتے تھے ۔
یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے ۔ لیکن اگر کہیں ان لوگوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہو جاتا ۔ 56
یہ اﷲ ( تعالی ) کی ہدایت ہے وہ اس کے ذریعے اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور اگر یہ حضرات ( بالفرض ) شرک اختیار کر لیتے تو وہ اعمال جو وہ کیا کرتے تھے سب ضائع ہو جاتے ۔
یہ اللہ کی دی ہوئی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے راہ راست تک پہنچا دیتا ہے ۔ اور اگر وہ شرک کرنے لگتے تو ان کے سارے ( نیک ) اعمال اکارت ہوجاتے ۔
یہ ہے اللہ کی ہدایت ، اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے اس ہدایت پر چلاتا ہے اور اگروہ لوگ ( یعنی مذکورہ انبیاء ) بھی شرک کرتے تو ان کاسب کیا کرایاضائع ہوجاتا
یہ اللہ کی ہدایت ہے کہ اپنے بندوں میں جسے چاہے دے ، اور اگر وہ شرک کرتے تو ضرور ان کا کیا اکارت جاتا ،
یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے رہنمائی فرماتا ہے ، اور اگر ( بالفرض ) یہ لوگ شرک کرتے تو ان سے وہ سارے اعمالِ ( خیر ) ضبط ( یعنی نیست و نابود ) ہو جاتے جو وہ انجام دیتے تھے