Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उससे बढ़कर कौन ज़ालिम होगा जो अल्लाह पर झूठी तोहमत बाँधे या कहे कि मुझ पर वह्य उतरी है; हालाँकि उस पर कोई वह्य नाज़िल न की गई हो, और कहे कि जैसा कलाम अल्लाह ने उतारा है मैं भी उतारूँगा, और अगर आप वह वक़्त देखो जबकि ये ज़ालिम मौत की सख़्तियों में होंगे और फ़रिश्ते हाथ बढ़ा रहे होंगे कि लाओ अपनी जानें निकालो, आज तुमको ज़िल्लत का अज़ाब दिया जाएगा इस वजह से कि तुम अल्लाह के बारे में झूठी बातें कहते थे और तुम अल्लाह की निशानियों से तकब्बुर किया करते थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس سے بڑاظالم اور کون ہوگا جو اﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھے؟یاکہے کہ مجھ پروحی کی گئی حالانکہ اس پر کچھ وحی نہ کیا گیا ہواورجوکہے کہ جیساکلام اﷲ تعالیٰ نے نازل کیا ہے جلد ہی میں بھی ویساہی اُتاروں گا، اورکاش آپ دیکھیں جب یہ ظالم موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلانے والے ہوتے ہیں کہ’’نکالواپنی جانیں،آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا اس وجہ سے کہ تم اﷲ تعالیٰ پرناحق باتیں کہتے تھے اوراس کی آیات سے تکبر کیا کرتے تھے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے ، جو اللہ پر جھوٹ تہمت باندھے یا دعویٰ کرے کہ مجھ پر وحی آئی ہے ، درآنحالیکہ اس پر کچھ بھی وحی نہ آئی ہو اور اس سے جو دعویٰ کرے کہ جیسا کلام خدا نے اتارا ہے ، میں بھی اتار دوں گا؟ اور اگر تم دیکھ پاتے اس وقت کو جبکہ یہ ظالم موت کی جان کنیوں میں ہوں گے اور فرشتے ہاتھ بڑھائے ہوئے مطالبہ کر رہے ہوں گے کہ اپنی جانیں حوالہ کرو ۔ آج تم ذلت کا عذاب دیے جاؤ گے ، بوجہ اس کے کہ تم اللہ پر ناحق تہمت جوڑتے تھے اور تم متکبرانہ اس کی آیات سے اعراض کرتے تھے ۔

By Hussain Najfi

اور اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو خدا پر جھوٹا بہتان باندھے یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حالانکہ اس پر کوئی وحی نہ کی گئی ہو اور ( اس سے بڑا ظالم کون ہے ) جو کہے کہ جیسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے ایسا میں بھی نازل کروں گا ۔ ( یعنی نازل کر سکتا ہوں ) اے کاش! تم وہ منظر دیکھو جب کہ ظالم لوگ موت کے سکرات ( سختیوں ) میں ہوں گے اور موت والے فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے ( اور کہیں گے ) اپنی روحوں کو ان ( سکرات ) سے نکالو ۔ آج تمہیں ذلت آمیز عذاب کیا جائے گا تمہارے خدا کے بارے میں غلط باتیں کرنے اور اس کی آیتوں کے مقابلہ میں تکبر کرنے کی پاداش میں ۔

By Moudoodi

اور اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان گھڑے ، یا کہے کہ مجھ پر وحی آئی ہے درآں حالے کہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو ، یا جو اللہ کی نازل کردہ چیز کے مقابلہ میں کہے کہ میں بھی ایسی چیز نازل کر کے دکھا دوں گا ؟ کاش تم ظالموں کو اس حالت میں دیکھ سکو جب کہ وہ سکراتِ موت میں ڈبکیاں کھا رہے ہوتے ہیں اور فرشتے ہاتھ بڑھا بڑھا کر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ لاؤ ، نِکالو اپنی جان ، آج تمہیں ان باتون کی پاداش میں ذِلّت کا عذاب دیا جائے گا جو تم اللہ پر تہمت رکھ کر ناحق بکا کرتے تھے اور اس کی آیات کے مقابلہ میں سرکشی دکھاتے تھے ۔

By Mufti Naeem

اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جواﷲتعالیٰ پر جھوٹا بہتان باندھے یا یوں کہے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہیں کی گئی اور اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو کہے کہ جیسا ( اﷲ ( تعالیٰ ) نے کلام نازل کیا ہے میں بھی ویسا ہی کلام نازل کروںگا اور اگر آپ اس منظر کو دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میںہوں گے اور فرشتے ( ان کی طرف ) اپنے ہاتھ بڑھارہے ہوں گے کہ اپنی جانیں نکالو آج تمہیں ذلت والے عذاب کی سزا دی جائے گی تمہارے اﷲ ( تعالیٰ ) پر جھوٹی باتیں کہنے کی وجہ سے اور تم اس کی آیتوں کے ( ماننے ) سے تکبر کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ، یا یہ کہے کہ مجھ پر وحی نازل کی گئی ہے ، حالانکہ اس پر کوئی وحی نازل نہ کی گئی ہو ، اور اسی طرح وہ جو یہ کہے کہ میں بھی ویسا ہی کلام نازل کردوں گا جیسا اللہ نے نازل کیا ہے ؟ اور اگر تم وہ وقت دیکھو ( تو بڑا ہولناک منظر نظر آئے ) جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں گرفتار ہوں گے ، اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ( کہہ رہے ہوں گے کہ ) اپنی جانیں نکالو ، آج تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا ، اس لیے کہ تم جھوٹی باتیں اللہ کے ذمے لگاتے تھے ، اور اس لئے کہ تم اس کی نشانیوں کے خلاف تکبرکا رویہ اختیار کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

اور کون اس شخص سے بڑھ کرظالم ہے جس نے اللہ پر بہتان باندھا یاکہاکہ میری طرف وحی آتی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ نہ وحی کی گئی ، یاجو کہے کہ میں بھی وہی نازل کرسکتاہوںجو اللہ نے نازل کیا ؟کاش آپ ظالموں کو دیکھیں جب وہ موت کی سختیوں میں ہوتے ہیں اور فرشتے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہوتے ہیں کہ:’’نکالواپنی جانیں ، آج تمہیں ذلت کاعذاب دیاجائے گاکیونکہ تم اللہ کے ذمے ناحق باتیں لگاتے تھے اور اس کی آیتوں سے تکبرکرتے تھے

By Kanzul Eman

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱۹۰ ) یا کہے مجھے وحی ہوئی اور اسے کچھ وحی نہ ہوئی ( ف۱۹۱ ) اور جو کہے ابھی میں اتارتا ہوں ایسا جیسا اللہ نے اتارا ( ف۱۹۲ ) اور کبھی تم دیکھوں جس وقت ظالم موت کی سختیوں میں ہیں اور فرشتے ہاتھ پھیلاتے ہوئے ہیں ( ف۱۹۳ ) کہ نکالو اپنی جانیں ، آج تمہیں خواری کا عذاب دیا جائے گا بدلہ اس کا کہ اللہ پر جھوٹ لگاتے تھے ( ف۱۹٤ ) اور اس کی آیتوں سے تکبر کرتے ،

By Tahir ul Qadri

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا ( نبوت کا جھوٹا دعوٰی کرتے ہوئے یہ ) کہے کہ میری طرف وحی کی گئی ہے حالانکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہ کی گئی ہو اور ( اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا ) جو ( خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے یہ ) کہے کہ میں ( بھی ) عنقریب ایسی ہی ( کتاب ) نازل کرتا ہوں جیسی اللہ نے نازل کی ہے ۔ اور اگر آپ ( اس وقت کا منظر ) دیکھیں جب ظالم لوگ موت کی سختیوں میں ( مبتلا ) ہوں گے اور فرشتے ( ان کی طرف ) اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں گے اور ( ان سے کہتے ہوں گے: ) تم اپنی جانیں جسموں سے نکالو ۔ آج تمہیں سزا میں ذلّت کا عذاب دیا جائے گا ۔ اس وجہ سے کہ تم اﷲ پر ناحق باتیں کیا کرتے تھے اور تم اس کی آیتوں سے سرکشی کیا کرتے تھے