Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह की तसबीह कर रही है हर वह चीज़ जो आकाशों में है और जो धरती में है, जो सम्राट है, अत्यन्त पवित्र, प्रभुत्वशाली तत्वदर्शी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ کاپاک ہونابیان کرتی ہے ہرچیزجوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے، جو بادشاہ ہے، بہت پاک ہے،سب پرغالب ،کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تسبیح کرتی ہیں آسمانوں اور زمین کی ساری چیزیں اس اللہ ہی کی جو بادشاہ ، قدوس ، غالب اور حکیم ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ سب چیزیں جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں اس اللہ کی تسبیح کرتی ہیں جو بادشاہ ہے ( اور نقائص سے ) پاک ہے زبردست ہے ( اور ) بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ کی تسبیح کر ہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بادشاہ ہے ، قدوس ہے ، زبردست اور حکیم ہے 1 ۔

By Mufti Naeem

جو مخلوق آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرتی ہے ( جو ) بادشاہ ( حقیقی ) ، بزرگی والے ، غالب ( اور ) حکمت والے ( ہیں )

By Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے وہ اللہ کی تسبیح کرتی ہے جو بادشاہ ہے بڑے تقدس کا مالک ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے جس کی حکمت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میں موجودتمام مخلوق اللہ کی تسبیح کرتی ہے ، جوبادشاہ ہے ، ہرنقص و عیب سے پاک ہے ، زبردست ہے ، بڑی حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ( ف۲ ) بادشاہ کمال پاکی والا عزت والا حکمت والا ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( ہر چیز ) جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے ( جو حقیقی ) بادشاہ ہے ، ( ہر نقص و عیب سے ) پاک ہے ، عزت و غلبہ والا ہے بڑی حکمت والا ہے