Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जिस ने उम्मियों में उन्हीं में से एक रसूल उठाया जो उन्हें उस की आयतें पढ़कर सुनाता है, उन्हें निखारता है और उन्हें किताब और हिकमत (तत्वदर्शिता) की शिक्षा देता है, यद्यपि इस से पहले तो वे खुली हुई गुमराही में पड़े हुए थे, -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں ایک رسول اُن ہی میں سے بھیجاجو اُنہیں اُس کی آیات پڑھ کرسناتاہے اورانہیں پاک کرتاہے اور اُن کو کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ بلاشبہ اس سے پہلے یقیناوہ کھلی گمراہی میں تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اسی نے اٹھایا ہے امیوں میں سے ایک رسول ، انہی میں سے جو ان کو اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاک کرتا ہے اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور بیشک یہ لوگ اس سے پہلے کھلی ہوئی گمراہی میں تھے ۔

By Hussain Najfi

وہ ( اللہ ) وہی ہے جس نے اُمّی قوم میں انہیں میں سے ایک رسول ( ص ) بھیجا جو ان کو اس ( اللہ ) کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور ان کو پاکیزہ بناتا ہے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ اس سے پہلے یہ لوگ کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا تھے ۔

By Moudoodi

وہی ہے جس نے امیوں 2 کے اندر ایک رسول خود انہی میں سے اٹھایا ، جو انہیں اس کی آیات سناتا ہے ان کی زندگی سنوارتا ہے ، اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے 3 ۔ حالانکہ اس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے 4 ۔

By Mufti Naeem

ّ ( اللہ ) وہ ( ذات ہے ) جس نے ناخواندہ لوگوں میں سے رسول ( ﷺ ) کو جو اِن ہی میں سے میں ہیں بھیجا وہ ان پر اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات تلاوت فرماتے ہیں اور انہیں پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب اور حکمت ( ودانائی ) کی تعلیم دیتے ہیں اور اگرچہ وہ لوگ ( اس سے ) پہلے البتہ کھلی گمراہی میں تھے

By Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے امی لوگوں میں انہی میں سے ایک رسول کو بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتوں کی تلاوت کریں اور ان کو پاکیزہ بنائیں اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیں ، جبکہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے ۔ ( ١ )

By Noor ul Amin

وہی ہے ، جس نے ان پڑھ لوگوں میں انہی سے ایک رسول بھیجاجوانہیں اللہ کی آیات پڑھ کرسناتاتھاان کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے ، اگرچہ وہ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا ( ف۳ ) کہ ان پر اس کی آیتیں پڑھتے ہیں ( ف٤ ) اور انہیں پاک کرتے ہیں ( ف۵ ) اور انہیں کتاب و حکمت کا علم عطا فرماتے ہیں ( ف٦ ) اور بیشک وہ اس سے پہلے ( ف۷ ) ضرور کھلی گمراہی میں تھے ( ف۸ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے اَن پڑھ لوگوں میں انہی میں سے ایک ( با عظمت ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو بھیجا وہ اُن پر اُس کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور اُن ( کے ظاہر و باطن ) کو پاک کرتے ہیں اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں ، بیشک وہ لوگ اِن ( کے تشریف لانے ) سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے