किन्तु वे कभी भी उस की कामना न करेंगे, उस (कर्म) के कारण जो उन के हाथों ने आगे भेजा है। अल्लाह ज़ालिमों को भली-भाँति जानता है
اوروہ کبھی اس کی تمنانہیں کریں گے اس کی وجہ سے جواُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اﷲ تعالیٰ ظالموں کوخوب جاننے والاہے۔
اور یہ ہرگز اس کے طالب نہ بنیں گے بوجہ اپنی ان کرتوتوں کے جو وہ کرچکے ہیں اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور وہ ہرگز اس کی تمنا نہیں کریں گے اپنے ان ( برے ) اعمال کی وجہ سے جو وہ آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے ۔
لیکن یہ ہرگز اس کی تمنا نہ کریں گے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جو یہ کر چکے ہیں ، 13 اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور یہ اس ( موت ) کی ان ( برے ) اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے آگے بھیجے ہیں کبھی بھی آرزو نہیں کریں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالموں کو خوب جانتے ہیں
اور انہوں نے اپنے ہاتھوں جو اعمال آگے بھیج رکھے ہیں ان کی وجہ سے یہ کبھی موت کی تمنا نہیں کریں گے ، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور یہ کبھی بھی موت کی تمنانہ کرینگے اپنے کرتوتوں کی وجہ سےجو یہ کرچکے ہیں اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے
اور وہ کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ان کوتکوں کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ( ف۱۹ ) اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے ،
اور یہ لوگ کبھی بھی اس کی تمنا نہیں کریں گے اُس ( رسول کی تکذیب اور کفر ) کے باعث جو وہ آگے بھیج چکے ہیں ۔ اور اللہ ظالموں کو خُوب جانتا ہے