Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "मृत्यु जिस से तुम भागते हो, वह तो तुम्हें मिलकर रहेगी, फिर तुम उस की ओर लौटाए जाओगे जो छिपे और खुले का जानने वाला है। और वह तुम्हें उस से अवगत करा देगा जो कुछ तुम करते रहे होगे।" -

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں بلاشبہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو تو یقیناًوہ تم سے ملنے والی ہے،پھرتم اس کے پاس لوٹائے جاؤ گے جوپوشیدہ اورظاہرکوجاننے والا ہے تو وہ تمہیں بتادے گا جوکچھ تم کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان کو بتادو کہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو ، وہ یقیناً تم سے دوچار ہوکر رہے گی ، پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے کے سامنے حاضر کیے جاؤ گے ، پس وہ تم کو ان سارے اعمال سے آگاہ کرے گا جو تم کرتے رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ بہرحال تم سے مل کر رہے گی پھر تم اس ( خدا ) کی بارگاہ میں لوٹائے جاؤ گے جو غائب اور حاضر کا جاننے والا ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا جو کچھ تم کرتے رہے ہو ۔

By Moudoodi

ان سے کہو ، ” جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تو تمھیں آ کر رہے گی ۔ پھر تم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے جو پوشیدہ و ظاہر کا جاننے والا ہے ، اور تمھیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔ ع

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ بے شک موت جس سے تم بھاگ رہے ہو پس وہ ضرور تمہیں آکر رہے گی پھر تم ہر پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف لوٹائے جاؤگے پس وہ تمہیں تمہارے کاموں کی خبردیںگے

By Mufti Taqi Usmani

کہو کہ : جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ تم سے آملنے والی ہے ، پھر تمہیں اس ( اللہ ) کی طرف لوٹایا جائے گا جسے تمام پوشیدہ اور کھلی ہوئی باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کیا کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

آپ ( ان سے ) کہہ دیجئے کہ جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ توتمہیں آکے رہے گی پھرتم اس کے ہاں لوٹائے جائوگےجو غائب اور حاضرکاجاننے والا ہے پھروہ تمہیں بتلادے گاکہ تم کیا کچھ ( دنیامیں ) کرتے رہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تو ضرور تمہیں ملنی ہے ( ف۲۰ ) پھر اس کی طرف پھیرے جاؤ گے جو چھپا اور ظاہر سب کچھ جانتا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا جو تم نے کیا تھا ،

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: جس موت سے تم بھاگتے ہو وہ ضرور تمہیں ملنے والی ہے پھر تم ہر پوشیدہ و ظاہر چیز کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، سو وہ تمہیں آگاہ کر دے گا جو کچھ تم کرتے تھے