अल्लाह की तसबीह कर रही है हर वह चीज़ जो आकाशों में है और जो धरती में है। उसी की बादशाही है और उसी के लिए प्रशंसा है और उसे हर चीज़ की सामर्थ्य प्राप्त है
اﷲ تعالیٰ کاپاک ہونا بیان کرتی ہے ہرچیزجوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے اُسی کے لیے بادشاہت ہے اوراُسی کے لیے سب تعریف ہے اوروہ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والا ہے۔
اللہ ہی کی تسبیح کرتی ہیں جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ۔ اسی کی بادشاہی ہے اور وہی سزاوارِ شکر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
وہ سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اس اللہ کی تسبیح کرتی ہیں جو ( حقیقی ) بادشاہ ہے اور اسی کیلئے ( ہر ) تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے 1 ۔ اسی کی بادشاہی ہے2 اور اسی کے لیے تعریف ہے 3 اور وہ ہر چیز پر قادر ہے 4 ۔
جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ( تعالیٰ ) کی پاکی بیان کرتی ہے ، بادشاہی اسی کی ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں اور وہ ہر چیز پرقدرت رکھنے والے ہیں
آسمانوں اور زمین میں جو چیز بھی ہے وہ اللہ کی تسبیح کرتی ہے ، اور بادشاہی اسی کی ہے ، اور تعریف اسی کی ، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
آسمانوں اور زمین میںجو بھی مخلوق موجودہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لئے تمام ترتعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ( ف۲ ) اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ،
ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے ۔ اسی کی ساری بادشاہت ہے اور اسی کے لئے ساری تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے