अल्लाह ने उन के लिए कठोर यातना तैयार कर रखी है। अतः ऐ बुद्धि और समझ वालो जो ईमान लाए हो! अल्लाह का डर रखो। अल्लाह ने तुम्हारी ओर एक याददिहानी उतार दी है
اﷲ تعالیٰ نے اُن کے لیے سخت عذاب تیارکیاہے۔ سواے عقل مندو! جو ایمان لائے ہواﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤ،یقینااﷲ تعالیٰ نے تمہاری طرف نصیحت نازل کی ہے۔
اللہ نے ان کیلئے ایک سخت عذاب بھی تیار کر رکھا ہے ۔ تو اللہ سے ڈرو ، اے عقل والو! اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ نے تمہاری طرف ایک یاد دہانی اتار دی ہے ۔
اللہ نے ( آخرت میں ) ان کیلئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تواللہ ( کی مخالفت ) سے ڈرو ۔ اے عقلمندو جو ایمان لائے ہو خدا نے تمہاری طرف ذکر نازل کیا ہے ۔
اللہ نے ( آخرت میں ) ان کے لیئے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے ۔ پس اللہ سے ڈرو اے صاحب عقل لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے ،
اللہ ( تعالیٰ ) نے ان لوگوں کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے پس اے عقل والو جو ایمان والے ہو اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو ، تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے تم لوگوں کی طرف سراپا نصیحت کو اتارا ہے
۔ ( اور آخرت میں ) ہم نے ان کے لیے ایک سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ لہذا اے عقل والو جو ایمان لے آئے ہو ، اللہ سے ڈرتے رہو ۔ ( ١٣ ) اللہ نے تمہارے پاس ایک سراپا نصیحت بھیجی ہے ۔
اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیارکررکھا ہے پس تم اللہ سے ڈرتے رہو ، اے عقل والو! جو ایمان لاچکے ہو ، بلاشبہ اللہ نے تمہاری طرف ذکر ( یعنی قرآن ) نازل کیا ہے
اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللہ سے ڈرو اے عقل والو! وہ جو ایمان لائے ہو ، بیشک اللہ نے تمہارے لیے عزت اتاری ہے ،
اللہ نے اُن کے لئے ( آخرت میں بھی ) سخت عذاب تیار کر رکھا ہے ۔ سو اللہ سے ڈرتے رہا کرو اے عقل والو! جو ایمان لے آئے ہو ، بیشک اللہ نے تمہاری ( ہی ) طرف نصیحتِ ( قرآن ) کو نازل فرمایا ہے